فکر و نظر

فلم نغمہ نگار اورمقبول عام شاعر:خماؔربارہ بنکوی

اعجاز زیڈ ایچ

آج – 19؍فروری 1999مقبول عام شاعر،فلم نغمہ نگار،باکمال،صاحبِ طرز غزل گو اور ممتاز شاعرخماؔربارہ بنکوی صاحب کایومِ وفات ہے۔

نام محمد حیدرخاں اور تخلص خمارؔ تھا۔ ۱۹؍ستمبر ۱۹۱۹ کو بارہ بنکی (اودھ) میں پیدا ہوئے۔ اردو اور فارسی کی تعلیم گھر پر حاصل کی۔اس کے بعد انگریزی اسکول میں داخلہ لیا۔

 انٹرمیڈیٹ میں تھے کہ ایک نہایت لطیف حادثے سے دوچار ہوگئے اور سلسلہ تعلیم ترک کردیا۔ تقریباً پندرہ سولہ برس کی عمر سے شعر موزوں کرنے لگے۔

 ابتدا میں کچھ دنوں قرارؔ بارہ بنکوی کو کلام دکھایا، لیکن بعد میں اپنے ذوقؔ سلیم کو رہبر بنایا۔ ۱۹؍فروری ۱۹۹۹ کو بارہ بنکی میں انتقال کرگئے۔ ان کا ترنم بہت اچھا تھا۔ ان کی تصانیف کے نام یہ ہیں:

’حدیثِ دیگراں‘، ’آتِش تر‘، ’رقصِ مے‘۔

بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:103

ممتاز شاعر خمارؔ  بارہ بنکوی صاحب کے یومِ وفات پر منتخب اشعار بطورِ خراجِ عقیدت۔۔۔

بھولے ہیں  رفتہ رفتہ انہیں   مدتوں میں ہم

قسطوں  میں  خود  کشی  کا  مزہ   ہم  سے  پوچھیئے

دعا یہ ہے نہ ہو ں گمراہ ہم سفر میرے

خمار ؔ میں  نے تو اپنا سفر تمام کیا

اب ان حدود میں لایا ہے انتظار مجھے

وہ  آ  بھی  جائیں  تو  آئے  اعتبار   مجھے

ایسا نہیں کہ ان سے محبت نہیں رہی

جذبات میں وہ پہلی سی شدت نہیں رہی

دشمنوں سے پشیمان ہونا پڑا ہے

دوستوں کا خلوص آزمانے کے بعد

گزرے ہیں میکدے سے جو توبہ کے بعد ہم

کچھ دور عادتاً بھی قدم ڈگمگائے ہیں

مجھے تو ان کی عبادت پہ رحم آتا ہے

جبیں کے ساتھ جو سجدے میں دل جھکا نہ سکے

حد سے بڑھے جو علم تو ہے جہل دوستو

سب کچھ جو جانتے ہیں وہ کچھ جانتے نہیں

حیرت ہے تم کو دیکھ کے مسجد میں اے خمارؔ

کیا  بات  ہو  گئی  جو  خدا  یاد  آ  گیا

Dr M. Noor

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago