فکر و نظر

جامعہ ہمدردمیں حکیم عبدالحمید میموریل لکچرکااہتمام،حکیم عبد الحمید کی خدمات پر اہم شخصیات کا خطاب

جامعہ ہمدرد نئی دہلی میں سپورٹ سوسائٹی نئی دہلی باشتراک ہمدرد الومنائی ایسوسیشن کے زیر اہتمام حکیم عبدالحمید میموریل لکچرکااہتمام کیاگیا اس موقع پر حکیم عبد الحمید مرحوم کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے پدم شری پروفیسر اختر الواسع نے ان کاایک واقعہ نقل کیا کہ حکیم عبدالحمید نے اپنے ذاتی اخراجات میں کچھ رقم بچا رکھی تھی۔

اس وقت کے جامعہ ہمدرد کے  وائس چانسلر کوایک خط لکھ کے رقم کے ساتھ بھیجا اور کہا اسکو یونیورسٹی کے کام میں استعمال کریں اس خط کے جواب میں وائس چانسلر نے لکھا کہ سب کچھ تو اپ ہی کی عنایت سے یونیورسٹی میں چل رہا ہے۔یہ لکھ کر رقم واپس کردی بھر حکیم   ننے یہ کہتے ہوئے رقم واپس کردی کہ میں اپنے رب کے حضور مال وزر کے ساتھ نہیں جانا چاہتا۔

پروفیسر اشہر قدیر  نے حکیم عبد الحمید اور جامعہ ہمدرد کے حوالے سے اپنامقالہ پیش کیا اور انھوں نے حکیم  کے مشن کا تفصیلی تعارف کرایااور کہا کہ یہ سب کچھ حکیم صاحب کے خلوص اور اپنے سے گہری وابستگی کا مظہر ہے۔

 مہمان اعزازی ڈاکٹر شکیل احمد نے حکیم عبدالحمید کی طبی خدمات کا ذکر کیا اور اپنا ایک واقعہ بتایا کہ ان  سے ملاقات کے لئے بارہاکوشش کی لیکن رسائی ممکن نہ ہوسکی توپھرکسی طرح نمبر لگابحیثیت مریض ان  سے ملاقات کی اور نبض دکھائی حکیم صاحب نے نبض دیکھا اور کہا اپ کس لیے آئے ہیں پھر پرچہ پے ھوالشافی لکھ کے دیدیا۔

مہمان اعزازی ڈاکٹر زبیر احمد اور پروفیس سہیل فاطمہ صاحبہ نے حکیم صاحب اور جامعہ ہمدرد کے حوالے سے گفتگو کی۔ خوشگوار یادوں اور ادارہ کی ہمہ جہت ترقی ان کا قابل قدر کارنامہ ہے۔ مہمان خصوصی سید فاروق  نے اپنے تعلقات اور ان کے مشن کاذکر کیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago