کولکاتہ کے علاقے باگ بازار میں  آگ لگنے سے سیکڑوں مکانات جل کرخاک

Hundreds of houses were gutted in a fire in Bagh Bazaar area of Kolkata

کولکاتہ ، 14 جنوری (انڈیا نیرٹیو)

مغربی بنگال کی دارالحکومت کولکاتہ کے علاقے باگ بازار میں ماں شردہ آواس کے قریب بستی میں آگ لگنے سے سیکڑوں مکانات جل کرخاک ہوگئے۔ جس کی وجہ سے ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔

آگ کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ آگ پر قابو پانے کے لئے محکمہ فائر کی 28 گاڑیوں کو رات 2 بجے تک جدوجہد کرنا پڑی جو شام 7 بجے کے قریب شروع ہوئی ،تب جاکر اس پر مکمل طور پر قابو پایا گیا۔

کولکاتہ میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر اور ریاستی شہری ترقیاتی وزیر فرہاد حکیم نے کہا ہے کہ جن لوگوں کے مکانات آتشزدگی سے تباہ ہوئے ہیں انہیں معاوضہ دیا جائے گا۔

اس کے ساتھ ہی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے انہیں مستقل مکانات بھی فراہم کئے جائیں گے۔

کولکتہ پولیس کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق ، بدھ کے روز شام 6بج کر55 منٹ پر شہام پوکھر تھانہ کے تحت باگ بازار مہیلا کالج کے قریب ہزارہ بستی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

شمالی کولکاتہ کا یہ علاقہ بہت گنجان آبادی ہے ، لہذا فائر فائٹرز کو پہنچنے کے لئے سخت جدوجہد کرنا پڑی۔ پہلے 10 گاڑیاں موقع پرپہنچ گئیں لیکن بستی کے علاقے میں آتش گیر سامان کی موجودگی کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیلنا شروع ہوگئی ، جس کے بعد رات 10 بجے تک فائر فائٹرز کی28 گاڑیوں نے آگ پر قابوپایا۔

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…