پرینیتی چوپڑا کی فلم ’دی گرل آن  دی ٹرین‘کا ٹیزر جاری، فلم 6 فروری کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی

پرینیتی چوپڑا کی فلم ’دی گرل آن  دی ٹرین‘کا ٹیزر جاری، فلم 6 فروری کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی

Teaser of Priniti Chopra's movie 'The Girl on the Train' released

انڈیا نیرٹیو

پرینیتی چوپڑا کی فلم ’دی گرل آن دی  ٹرین‘ کا ٹیزر، جو ایک طویل عرصے سے زیربحث ہے، بدھ کو جاری کیا گیا ہے۔ یہ ایک  مسٹری تھرلر فلم ہے۔ اس فلم میں پر ینیتی چوپڑا مرکزی کردار میں ہیں۔

اس فلم میں ان کے علاوہ آدیتی راؤ حیدری، کریتی کلہاری اور اویناش تیواری بھی اہم کرداروں میں ہیں۔ فلم کے ٹیزر کا اشتراک کرتے ہوئے پرینیتی چوپڑا نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ  دی گرل آن دی ٹرین۔چلو یہ کرتے ہیں۔26فروری کو نیٹ فلکس میں

فلم کا ٹیزر سسپنس سے بھرا ہوا ہے۔ فلم کی کہانی ایک خوب صورت شہر، ایک ٹرین اور ایک   متجسس لڑکی میرا کے گرد گھوم رہی ہے۔ فلم کے اس ٹیزر کو سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جارہا ہے۔ اسی کے ساتھ ہی، میکرس نے فلم کے ٹیزر کے ساتھ ہی فلم کا نیا پوسٹر بھی جاری کیا ہے، جسے پرینیتی نے مداحوں کے ساتھ بھی شیئر کیا ہے۔

فلم کے اس پوسٹر میں پرینیتی ٹرین کے ساتھ لیٹی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ ربھو داس گپتا کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم اسی نام کے برطانوی مصنف پولا ہاکنس کی ناول پر مبنی ہے۔

فلم گزشتہ سال 8 مئی کو ریلیز ہونے والی تھی، لیکن ملک میں کورونا وبا پھیل جانے کی وجہ سے فلم وقت پر ریلیز نہیں ہوسکی۔ وہیں فلم سازوں نے اس فلم کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فلم رواں سال 26 فروری کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago