Categories: فکر و نظر

لتا منگیشکر کا غیر ملکی مشہورہستیوں کو جواب، کہا ہندستان ایک قابل فخر قوم ہے، اپنے مسائل خود حل کر سکتے ہیں

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کسانوں کی تحریک کو پاپ گلوکارہ ریحانہ کی حمایت کے بعد  پوری دنیا میں ہلچل سی مچ گئی ہے۔ ملک و بیرون ملک کی بہت ساری مشہور شخصیات اس پر اپنے ردعمل کا اظہار کررہی ہیں۔ کئی مشہور شخصیات نے ان کی حمایت کی ہے اور کچھ نے اس پر اعتراضات بھی اٹھائے ہیں۔ اجے دیوگن، اکشے کمار، کرن جوہر سمیت متعدد مشہور شخصیات نے بیرون ملک کی مشہور ہستیوں  کی مخالفت کی ہے اور اب اس میں ایک اورنام ممتاز گلوکارہ لتا منگیشکر کا جڑ گیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 لتا منگیشکر نے بین الاقوامی مشہور شخصیات کی طرف سے کسان تحریک کی حمایت کرنے کے لیے ہیش ٹیگ انڈیا ٹوگیدر اور ہیش ٹیگ انڈیا اگینسٹ پروپیگنڈہ  کے ساتھ ٹویٹر پر ایک بیان جاری کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 ’’ہندستان ایک قابل فخر قوم ہے اور ہم سب ہندستانی اس پر فخر کرتے ہیں۔ایک  ہندستانی کے طو رپرمجھے پختہ یقین ہے کہ کو ئی  بھی مسئلہ جو ملک کے سامنے ہے، ہم اپنے عوام کے مفادات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے، ان کے پرامن حل کے اہل ہیں۔ جے ہند۔‘‘</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سوشل میڈیا پر لتا منگیشکر کے اس بیان کی کئی مشہور شخصیات حمایت کر رہی ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ اس سے پہلے اکشے کمار،اجے دیوگن اور کرن جوہر سمیت بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات نے بھی اپنے مداحوں سے  کسان تحریک کے بارے میں کئے جا رہے پروپیگنڈے سے دور رہنے کا مشورہ دیاتھا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago