(ایڈیٹر ، انڈیا نیرٹیو اردو)
گزشتہ دنوں سماجی تنظیم ورلڈ ہیومن رائٹس کونسل کی جانب سے ہندوستان بھر میں مختلف مقامات پر اعزاز اور پریس کانفرنس کے پروگرام منعقد کیے جارہے ہیں۔ اسی سلسلے میں تنظیم کے قومی سربراہ جنرل سکریٹری معراج انصاری کی قیادت میں اترپردیش کے بارہ بنکی میں ایک صحافی اعزاز اور پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ضلع کے تمام صحافی بھائیوں کو اعزازیہ دیکر انہیں مبارکباد دی گئی۔ اور ضلع کی نئی ایگزیکٹو کا اعلان بھی کیا گیا۔
پروگرام کی صدارت تنظیم کے سرپرست،ہم سبھی کے رہنما محترم ڈاکٹر ایم آر انصاری نے کی۔ اس موقع پر ریاستی کوآرڈینیٹر یادو سماج، نیشنل سکریٹری یوتھ سیل، جناب محمدغفران خان اور ساتھی صحافیوں کے اعزاز کے لیے پروگرام میں شرکت فرمائی۔ اترپردیش کے بارہ بنکی سے شاٸع ہفت روزہ’’صداۓ بسمل‘‘کےبیورو چیف ابوشحمہ انصاری کو اعزاز دیتے ہوئے ڈاکٹر انصاری نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ہمارے صحافی بھائی انسانی حقوق کے سب سے بڑے محافظ ہیں۔ کیونکہ صحافی معاشرے کا آئینہ ہوتے ہیں۔ جو عوام الناس کو ان کے حقوق سے روشناس کرانے کے لیے محنت کرتے ہیں۔ ہم اپنے صحافی بھائیوں کے تعاون سے عوام الناس کے حقوق کی پامالی کو روکنے میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی قومی چیف جنرل سکریٹری نے بتایا کہ یہ تنظیم پورے ہندوستان میں بے لوث بے بس لوگوں کی مدد کرتی ہے۔ اور سبھی کے تعاون سے ہم آئندہ بھی اسی طرح کام کرتے رہیں گے۔ ضلع بارہ بنکی کے ڈاکٹر کے این تیواری کو ریاستی صدر میڈیکل سیل، ضلع صدر مسٹر چندر موہن پانڈے، ضلع جنرل سکریٹری عابد حسین اور میڈیا سیل کے ضلع صدر محمدعبید انصاری کو مقرر کیا گیا۔ اور یہ بھی ہدایت کی گئی کہ آپ سبھی جلد از جلد اپنی اپنی ایگزیکٹو کمیٹی بنا کر قومی چیف جنرل سکریٹری ایڈوکیٹ معراج انصاری کے توسط سے ہیڈ آفس بھیجوا دیں۔
اس موقع پر پروگرام کا اہتمام کرنے والی تنظیم کے قومی چیف جنرل سکریٹری ایڈوکیٹ معراج انصاری نے تمام صحافیوں کا شکریہ ادا کیا۔ اور قومی صدر نے آئے ہوئے تمام صحافیوں کو میڈل پہنا کر عزت افزائی کی۔ اس کے بعد پروگرام کا اختتام ہوا۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…