فکر و نظر

آؤ کہ قتلِ انسانیت کو مذہب بنالیں

آفتاب سکندر

آؤ ہم سب مل کر اجتماعی خود کشی کرتے ہیں۔،آئیں ہم سب مل کر رونا روتے ہیں کافر مسلمان ہونے کا،آؤ ہم سب مل کر خود کو عاشق رسول ثابت کریں، آؤ ہم سب مل کر خود کو مسلمان ثابت کریں۔آؤ ہم سب مل کر ایک وصیت تیار کرواتے ہیں کہ ہم مرجائیں یا مار دئیے جائیں تو ہمارا عقیدہ یہ ہے۔ ہمارا مسلک یہ ہے۔ کیونکہ جانے، کب، کون کسے مار دے کافر کہہ کر،شہر کا شہر مسلمان ہوا پھرتا ہے

بقول مستنصر حسین تارڑ

کیا پتہ دنیا گزر گئی ہو اور ہم جہنم میں جی رہے ہوں۔

کچھ لگتا ایسے ہی ہے کہ جہنم میں زندہ ہیں۔ جہنم میں زندگی گزار رہے ہیں آگ کی جہنم نہیں ہے۔ یہ جہالت کی جہنم ہے۔ انتہا پسندوں کی جہنم ہے۔جاہلیت کی جہنم ہے اخلاقی اقدار کا جنازہ اُٹھ چکا ہے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں بکھر چکی ہیں وہ وقت قریب ہے کہ ہم بتلائیں کہ جو بتلانا ہے وہ کسی کے لیے بھی قابلِ برداشت نہیں ہے۔نیشنل بینک قائد آباد کے مینجر کو گارڈ نے گولیوں سے بھون ڈالااور کہہ دیا کہ گستاخ رسول تھا۔اب بات یہ ہے کہ اس نے کہا اور جاہل عوام نے نعرے لگانا شروع کر دیا بھگدڑ مچ گئی عوام نعرے لگا رہی ہے۔

قاتل کو چوم رہی ہے سر آنکھوں پر بٹھا رہی۔ تماشہ بنارہی ہے۔چونکہ یہ واقعہ علاقائی واقعہ ہے اس لیے تین صحافی چھوٹے صحافی علاقائی سطح کے صحافی جمع ہو گئے اور موصوف کے بیان ریکارڈ کرنے لگے۔تھانے لے جا کر قاتل کو چائے پلانے لگے۔

پھر عوام کا اشتعال دیکھ کر علاقے کے مولوی صاحبان نے بھی موقع کو غنیمت جانتے ہوئے کہ چلو تھوڑی بہت شہرت حاصل ہوجائے تھانے پر قبضہ جما لینے کی سعی کی۔پہلے مولوی ظفرالحق بندیالوی صاحب جو اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے سے ریٹائر ہیں پینشن لے رہے ہیں۔ سرکاری ملازم رہے ہیں اور ان کے بھائی جو فی الوقت ڈگری کالج قائد آباد میں بطور لیکچرار خدمات انجام دے رہے ہیں۔

اور دوسرے حضرات نے سرکاری ادارے کو یرغمال بنایا۔ اس پر چڑھ کر تقریر کی اور کہا کہ ہماری مرضی کی ایف آئی آر درج کروائی گئی تو ٹھیک ہے ورنہ ہم اور مزید ریاست کی رٹ کو چیلنج کریں گے۔کیا یہ مملکت ہے؟ کیا یہ ریاست ہے؟کیا یہ ایک ملک ہے؟ جس میں یوں دندناتے ہوئے سرکاری اداروں کا مذاق بنایا گیا ہے۔

میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا انسان قتل نہیں ہوا تھا. اس کے اہل و ایال پر کیا بیتی ہوگی۔ اس کے رشتے داروں پر کیا گزری ہوگی جب ایک شخص کو مذہب کے نام پر قتل کیا گیا اور تماشا لگایا گیا۔ کیا یہ انسانیت ہے۔جب مقتول کی پروفائل دیکھی گئی تو پتہ چلا کہ وہ تو مسلمان تھا حضور اکرم شفیع معظم حضرت محمد مصطفی کی حرمت کا قائل تھا۔

تو پھر اب کون جواب دے گا؟کون نوحہ گر ہوگا؟کس کو پیٹیں گے؟کس کو روئیں گے؟نظام کو روئیں گے؟ یا ریاست کو روئیں گے؟اشک بار ہوں بھی تو کہاں ہوں۔ جہلاء کے جھرمٹ میں جنم لے لیا ہے۔میں اخبار کی وساطت سے، شوشل میڈیا کی وساطت سے سوال اُٹھاتا ہوں، اپیل کرتا ہوں حکومت پاکستان سے، حکومت پنجاب سے، ضلعی انتظامیہ سے

کیا وہ شخص گستاخ رسول ہوتا بھی تو ماوراء عدالت قتل جائز تھا؟

نہیں نا تو پھر آپ بے غیرت ہو چکے ہیں۔ بے حس ہو چکے ہیں مردہ ہو چکے ہیں آپ کا ضمیر مردہ ہوچکا ہے آپ اس ہجوم کو سزا کیوں نہیں دیتے جس نے نہتے شہری کے قتل کا جشن منایا ہے اور تمام تر ذمہ داری کے ساتھ آئین پاکستان کی تضحیک کی۔ سرکاری املاک کو یرغمال بنایا ہے۔ سرکاری ادارے کے تقدس کو پامال کیا ہے۔

کیا ایسا کرنا جائز ہے؟

کیا سرکاری ملازمین جو سرکاری تنخواہیں اور پینشن لینے والے حضرات کو ایسا کرنا شبہ دیتا تھا؟ نہیں تو پھر ان لوگوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جانی چاہیے ان کو سرکاری ملازمت سے برخواست کرنا چاہیے۔یہ فقط ایک گارڈ کا جرم نہیں ہے۔گارڈ کے ساتھ اُس ہجوم کا بھی جرم ہے جس نے قتل کا جشن منایا ہے۔وہ بھی مجرم ہیں جنھوں نے تھانہ قائد آباد کے تقدس کو پامال کیا ہے اور مملکت کے سرکاری ادارے کی تضحیک کی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago