فکر و نظر

ایم پی اردو اکادمی کے زیر اہتمام’’تقریب اعزازات‘‘ 5 جون کو اسٹیٹ میوزیم میں

وزیر ثقافت و سیاحت اوشا ٹھاکر ہوں گی مہمان خصوصی 

مدھیہ پردیش اردو اکادمی، سنسکرتی پریشد،محکمہ ثقافت کے زیر اہتمام ’’تقریب اعزازات‘‘ کا انعقاد 5 جون 2023کو شام 4 بجے وزیر ثقافت و سیاحت اوشا ٹھاکر کی خصوصی موجودگی، اور شیو شیکھر شکلا:پرنسپل سیکریٹری-محکمہ ثقافت اور ادیتی کمار ترپاٹھی: ڈائریکٹر-سنسکرتی کی باوقار موجودگی میں اسٹیٹ میوزیم، شیاملہ ہلز، بھوپال میں ہوگا۔ اس موقع پر مشہور غزل گلوکار محمد ایوب غفور غزلیں پیش کریں گے۔

اردو اکادمی کی ڈائریکٹر ڈاکٹر نصرت مہدی نے پروگرام کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ گذشتہ سال سے محکمہ ثقافت کی دیگر اکادمیوں کی طرح مدھیہ پردیش اردو اکادمی کے ذریعے بھی زبان و ادب سے متعلق مختلف اصناف پر مبنی شائع شدہ کتابوں پر کل ہند اور صوبائی اعزازات دیے جانے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔

اس کا مقصد اردو ادب کی معدوم ہوتی ہوئی مختلف کئی اصناف پر کام کرنے کے لیے تخلیق کاروں کو راغب کرنا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ اس سال اردو اکادمی کے ذریعے چھ تخلیق کاروں کو ان کی کتب پر کل ہند اعزازات اور بارہ تخلیق کاروں کو صوبائی اعزازات سے عزت مآب وزیر ثقافت اوشا ٹھاکر کے ہاتھوں نوازا جائے گا۔

کل ہند اعزازات سے نوازے جانے والے تخلیق کاروں کے نام درج ذیل ہیں۔

ڈاکٹر شفیع ہدایت قریشی ، دتیہ عارف عزیز ، بھوپال، رینو بہل ،چنڈی گڑھ، رخشندہ روحی مہدی، ڈاکٹر رضوان الحق ، دلی بدر واسطی بھوپال۔

وہیں صوبائی اعزازات سے نوازے جانے والے اعزاز یافتگان کے نام درج ذیل ہیں۔

رشید انجم بھوپال، پروفیسر آفاق حسین صدیقی بھوپال، خالدہ صدیق بھوپال، شعور آشنا ، برہانپور ،ڈاکٹر محمد اعظم، بھوپال، اشوک مزاج بدر ، ساگر، رفیق ریوانی ، ریوا، مہیندر اگروال ، شیوپوری، ڈاکٹر واصف یار برہانپور، ریاض عالم محمدی ،جبلپور جمیل احمد جمیل ، جبلپور اور رشدیٰ جمیل بھوپال۔ پروگرام کی  نظامت کے فرائض ڈاکٹر احسان اعظمی اور سنیکتا بنرجی انجام دیں گے۔

ڈاکٹر نصرت مہدی نے تمام محبان ادب سے پروگرام میں شرکت کی درخواست کی ہے۔

Dr. R. Misbahi

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago