وزیر ثقافت و سیاحت اوشا ٹھاکر ہوں گی مہمان خصوصی
مدھیہ پردیش اردو اکادمی، سنسکرتی پریشد،محکمہ ثقافت کے زیر اہتمام ’’تقریب اعزازات‘‘ کا انعقاد 5 جون 2023کو شام 4 بجے وزیر ثقافت و سیاحت اوشا ٹھاکر کی خصوصی موجودگی، اور شیو شیکھر شکلا:پرنسپل سیکریٹری-محکمہ ثقافت اور ادیتی کمار ترپاٹھی: ڈائریکٹر-سنسکرتی کی باوقار موجودگی میں اسٹیٹ میوزیم، شیاملہ ہلز، بھوپال میں ہوگا۔ اس موقع پر مشہور غزل گلوکار محمد ایوب غفور غزلیں پیش کریں گے۔
اردو اکادمی کی ڈائریکٹر ڈاکٹر نصرت مہدی نے پروگرام کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ گذشتہ سال سے محکمہ ثقافت کی دیگر اکادمیوں کی طرح مدھیہ پردیش اردو اکادمی کے ذریعے بھی زبان و ادب سے متعلق مختلف اصناف پر مبنی شائع شدہ کتابوں پر کل ہند اور صوبائی اعزازات دیے جانے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔
اس کا مقصد اردو ادب کی معدوم ہوتی ہوئی مختلف کئی اصناف پر کام کرنے کے لیے تخلیق کاروں کو راغب کرنا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ اس سال اردو اکادمی کے ذریعے چھ تخلیق کاروں کو ان کی کتب پر کل ہند اعزازات اور بارہ تخلیق کاروں کو صوبائی اعزازات سے عزت مآب وزیر ثقافت اوشا ٹھاکر کے ہاتھوں نوازا جائے گا۔
کل ہند اعزازات سے نوازے جانے والے تخلیق کاروں کے نام درج ذیل ہیں۔
ڈاکٹر شفیع ہدایت قریشی ، دتیہ عارف عزیز ، بھوپال، رینو بہل ،چنڈی گڑھ، رخشندہ روحی مہدی، ڈاکٹر رضوان الحق ، دلی بدر واسطی بھوپال۔
وہیں صوبائی اعزازات سے نوازے جانے والے اعزاز یافتگان کے نام درج ذیل ہیں۔
رشید انجم بھوپال، پروفیسر آفاق حسین صدیقی بھوپال، خالدہ صدیق بھوپال، شعور آشنا ، برہانپور ،ڈاکٹر محمد اعظم، بھوپال، اشوک مزاج بدر ، ساگر، رفیق ریوانی ، ریوا، مہیندر اگروال ، شیوپوری، ڈاکٹر واصف یار برہانپور، ریاض عالم محمدی ،جبلپور جمیل احمد جمیل ، جبلپور اور رشدیٰ جمیل بھوپال۔ پروگرام کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر احسان اعظمی اور سنیکتا بنرجی انجام دیں گے۔
ڈاکٹر نصرت مہدی نے تمام محبان ادب سے پروگرام میں شرکت کی درخواست کی ہے۔