Categories: فکر و نظر
حسن پور خوشبودار، لذیذ، بہترین آموں کے لئے بھی مشہور ہے
حسن پور خوشبودار، لذیذ، بہترین آموں کے لئے بھی مشہور ہے۔ ان آموں میں رٹول اور "" نادر منوٹا"" آم سب سے خاص ہیں۔ نادر منوٹا آم کی اپنی ایک کہانی ہے۔ اس کی خوشبو اور اس ذایقہ لاجواب ہے۔ گجرولہ اور حسن پور کے درمیان ایک گاؤں ہے "" منوٹا "' اسی منوٹا گاؤں کے ایک نادیار نام کے کسان کو ایک آم کا درخت ایسا ملا جس کی خوشبو سب آموں سے جدا تھی۔ وہ آم لے کر نواب صاحب کے پاس پہنچا۔ نواب صاحب کو وہ آم بہت پسند آئے۔ انھوں نے نادیار کسان کو انعام و اکرام سے نوازا اور اسی کے نام پر اس خاص آم کا نام "" نادیار منوٹا"" رکھ دیا۔ یہی نادیار منوٹا رفتہ رفتہ نادر منوٹا ہو گیا۔ حسن پور کے مشہور معالج اور سیکڑوں ایکڑ کے باغات کے مالک ڈاکٹر راشد علی صاحب اور امروہہ سے تعلق رکھنے والے ، دہلی میں مقیم مشہور و معروف شاعر ناصر عزیز ایڈوکیٹ نے نادر منوٹا آم کی کہانی راقم الحروف کو سنائی ہے۔
تصویر میں یہ جو نادر منوٹا آم آپ دیکھ رہے ہیں اس کے خاص ہونے کی ایک اور وجہ ہے۔ اس کا رشتہ فلم اسٹار دلیپ کمار اور ان کی بیگم سایرہ بانو सायरा बानो سے ہے۔ سایرہ بانو کی ماں نسیم بانو نے حسن پور میں آموں کا ایک باغ خریدا تھا۔ جسے بعد میں ڈاکٹر راشد علی کے والد ڈاکٹر شوکت علی نے خرید لیا تھا۔
یہ نادر منوٹا آم اسی باغ کے ہیں جو کبھی نسیم بانو کا تھا اور اب ڈاکٹر راشد علی کی ملکیت ہے۔
Dr. S.U. Khan
Dr. Shafi Ayub editor urdu
Recent Posts
رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
1 year ago
کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
1 year ago
یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
1 year ago
بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
1 year ago
زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
1 year ago
لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…
1 year ago