فکر و نظر

سری نگر میں کونسل کے کمپیوٹر سینٹرز کے اساتذہ کے لیے چہار روزہ تربیتی پروگرام

سری نگر میں کونسل کے کمپیوٹر سینٹرز کے اساتذہ کے لیے چہار روزہ تربیتی پروگرام
نئی دہلی: قومی اردوکونسل، نئی دہلی اردو زبان کے فروغ کے ساتھ ملک کی تقریباً تمام ریاستوں کے اردو طلبہ و طالبات کو بنیادی تکنیکی مہارتوں سے بھی لیس کررہی ہے تاکہ وہ موجودہ مسابقتی دور میں اپنے اور ملک کے لیے مفید ثابت ہوسکیں۔ ان خیالات کا اظہار کونسل کے ڈائرکٹر پروفیسر شیخ عقیل احمد نے سری نگر میں ایک ٹریننگ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس میں جموں و کشمیر، لداخ، ہماچل پردیش و پنجاب میں کونسل کے ذریعے چل رہے کمپیوٹر سینٹرز کے ذمے داران اور فیکلٹی ممبرز شرکت کررہے ہیں۔
اس پروگرام میں انھیں کمپیوٹر کورس کے نصاب میں ہونے والی نئی تبدیلیوں سے آگاہ کیا جارہا ہے تاکہ وہ آئندہ ان کے مطابق بچوں کو تعلیم دیں۔ یہ پروگرام چہار روزہ ہے اورنائلیٹ(چنڈی گڑھ) کے ٹرینرکے ذریعے ٹریننگ دی جارہی ہے۔ شیخ عقیل احمد نے مذکورہ صوبوں کے ساتھ ہندوستان بھر میں اردو کونسل کے ذریعے چلنے والے چھ سو سے زائد کمپیوٹر سینٹر کے ذمے داروں اور اساتذہ سے اپیل کی کہ وہ بھارت سرکار کے ضوابط و شرائط کو ملحوظ رکھتے ہوئے اپنے سینٹر چلائیں تاکہ ہمیں درست نتائج حاصل ہوں۔
سری نگر میں کونسل کے کمپیوٹر سینٹرز کے اساتذہ کے لیے چہار روزہ تربیتی پروگرام
انھوں نے کہا کہ کونسل کی جانب سے پچھلی کئی دہائیوں سے یہ کمپیوٹر سینٹر چلائے جارہے ہیں جہاں تعلیم و تربیت حاصل کرکے اب تک ہزاروں نوجوانوں نے فائدہ اٹھایا ہے اور دگر ریاستوں کے علاوہ جموں و کشمیر میں بھی ایسے نوجوانوں کی بڑی تعداد ہے جو کونسل کے کمپیوٹر سینٹر میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کے مختلف شعبوں میں ملازمت کررہے ہیں یا اپنا سائبر کیفے وغیرہ چلا رہے ہیں،ایسے بہت سے نوجوان ہمارے مختلف سینٹرز میں فیکلٹی ممبر کی حیثیت سے بھی کام کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں چلنے والے ان سینٹروں کی وجہ سے ایک بڑا فائدہ یہ ہوا ہے کہ نوجوانوں میں بیکاری کا رجحان کم ہوا ہے اور وہ مختلف قسم کی آئی ٹی اسکلز سیکھ کر اپنی معاشی ضروریات خود پوری کر رہے ہیں ۔
قومی اردو کونسل فروغِ اردو کے ساتھ نئی نسل کو تکنیکی مہارتوں سے بھی لیس کر رہی ہے: پروفیسر شیخ عقیل احمد
شیخ عقیل نے کہا کہ چوں کہ یہاں بے روزگاری بہت زیادہ ہے اس لیے ہماری کوشش ہوگی کہ مستقبل قریب میں ہم یہاں کونسل کی مزیدایسی اسکیمیں متعارف کروائیں، جن سے اردو زبان کا بھی فروغ ہو اور مقامی نوجوانوں کو روزگار بھی فراہم ہو۔اس موقعے پر مذکورہ صوبوں کے کمپیوٹر سینٹرز کے ذمے داران، فیکلٹی ممبرز کے علاوہ کونسل کے ریسرچ آفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ، انتخاب عالم اور نائلیٹ(چنڈی گڑھ) کی اسسٹنٹ ڈائرکٹر سنیتا پوری بھی موجود رہیں۔
Dr. S.U. Khan

Dr. Shafi Ayub editor urdu

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago