جامعہ ملیہ اسلامیہ کے نیلسن منڈیلا مرکز برائے امن اور حل تنازع (این ایم سی پی سی آر) کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سید جلیل حسین نے سال 2021 میں انھیں ملی موقر فل برائٹ۔نہرو پوسٹ ڈاکٹورل فیلو شپ مکمل کرلی ہے۔
امریکہ میں ڈاکٹر حسین اپنی پوری فیلوشپ کی مدت کے دوران ماریو ای ناؤدی مرکز برائے بین الاقوامی مطالعات کورنیل یونیورسٹی، ایتھاکا، نیویارک میں رہے۔فیلوشپ کے کورس کے دوران انھوں نے امریکہ کی مختلف یونیورسٹیوں میں متعدد سیمنار اور کانفرنسز میں شرکت کے ساتھ تحقیق کی۔ فیلوشپ مکمل کرنے کے بعد انھوں نے این ایم سی پی سی آر،جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ڈیوٹی جوائن کرلی ہے۔
پروفیسر نجمہ اختر، شیخ الجامعہ، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے ڈاکٹر حسین کو اس شان دار کامیابی کے لیے مبارک باد دی ہے اور مستقبل کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ شیخ الجامعہ نے نیو انڈیا فاؤنڈیشن کی جانب سے دیے جانے والے موقر این آئی ایف بک فیلوشپ میں شارٹ لسٹ ہونے کے لیے بھی ڈاکٹر حسین کو مبارک باد دی۔ ڈاکٹر حسین نے شیخ الجامعہ، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے بھرپور تعاون اور ان کی رہنمائی کا شکریہ ادا کیا۔
ڈاکٹر حسین نے این ایم سی پی سی آر،جامعہ ملیہ اسلامیہ سے ایم۔اے اور پی ایچ ڈی کی ہے۔ انھیں سال دوہزار بارہ میں طلائی تمغہ بھی ملا ہے۔ ساتھ ہی (دوہزار تیرہ اور چودہ) میں آئی سی ایس ایس آر ڈاکٹورل فیلو بھی مل چکا ہے۔ نیز سال دوہزار چودہ اور سترہ میں یوجی سی جونئیر اور سینئر فیلو شپ رسرچ فیلوشپ بھی مل چکاہے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…