Categories: فکر و نظر

دنیا میں بھارت کا نام اونچا کرنے والے سوامی وویکا نند کو کوئی نہیں بھول سکتا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ملک اور دنیا کی تاریخ میں 04جولائی کا ذکر بڑی تبدیلی کے لیے کیز جاتا ہے۔ سائنس کے لیے چار جولائی ایک خاص دن ہے۔ سال 2012 میں اس دن، سائنسدانوں نے ہگز بوسن ذرہ کا پتہ لگانے میں اپنی کامیابی کا اعلان کیا۔ اس کے علاوہ سوامی وویکانند جنہوں نے ملک اور بیرون ملک ہندوستان کا پرچم لہرانے والے سوامی وویکا نند کامہا پریان سال 1902میں چار جولائی کو ہوا تھا۔ انہوں نے ہندوستانی فلسفہ اور فکر کی بھرپور روایت کو عالمی سطح پر اجاگر کرکے عزت بخشی۔ 12 جنوری 1863 کو کولکاتہ میں پیدا ہوئے نریندر ناتھ بعد میں سوامی وویکانند کے نام سے مشہور ہوئے۔ جب بھی سوامی وویکانند کی بات کی جاتی ہے تو ان کی 11 ستمبر 1893 کو شکاگو امریکہ کی پارلیمنٹ آف ریلیجنز میں دی گئی تقریر کی ضرور بحث ہوتی ہے۔ سوامی وویکانند نے اپنی تقریر ہندی میں ’امریکہ کے بھائیوں اور بہنوں‘سے شروع کی۔ یہ دن ہندوستان کی تاریخ میں فخر اور اعزاز کے واقعہ کے طور پر درج ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
یہ وہ تقریر ہے جس نے پوری دنیا کے سامنے ہندوستان کا ایک مضبوط امیج پیش کیا۔ اس تقریر کی جھلکیاں  یہ ہیں -’امریکی بھائیو اور بہنو، میرا دل اس گرمجوشی سے بھر گیا ہے جس کے ساتھ آپ نے میرا استقبال کیا ہے۔ میں دنیا کی قدیم ترین سنت کی روایت اور تمام مذاہب کی ماں کی طرف سے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں تمام ذاتوں اور فرقوں کے لاکھوں اور کروڑوں ہندوؤں کی طرف سے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں اس فورم کے کچھ مقررین کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے یہ دکھایا کہ دنیا میں رواداری کا تصور مشرق کے ممالک سے پھیلا ہے۔ مجھے ایک ایسے مذہب سے تعلق رکھنے پر فخر ہے جس نے دنیا کو رواداری اور عالمی قبولیت کا سبق سکھایا ہے۔ ہم نہ صرف عالمگیر رواداری پر یقین رکھتے ہیں بلکہ ہم تمام مذاہب کو سچ مانتے ہیں۔ مجھے فخر ہے کہ میں ایک ایسے ملک سے تعلق رکھتا ہوں جس نے تمام مذاہب اور تمام ممالک کے ستائے ہوئے لوگوں کو پناہ دی ہے۔ مجھے فخر ہے کہ ہم نے اسرائیل کی وہ مقدس یادیں اپنے دلوں میں محفوظ کر رکھی ہیں جن میں رومی حملہ آوروں نے ان کے مزارات کو تباہ کیا اور پھر انہوں نے جنوبی ہندوستان میں پناہ لی۔ مجھے فخر ہے کہ میں اس مذہب سے تعلق رکھتا ہوں جس نے زرتشت کے لوگوں کو پناہ دی ہے اور اب بھی ان کی مدد جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس موقع پر میں وہ شلوک پڑھنا چاہتا ہوں جو میں نے بچپن سے حفظ کر رکھا ہے اور جسے کروڑوں لوگ روزانہ دہراتے ہیں۔ جس طرح دریا مختلف مقامات سے نکل کر مختلف راستوں سے گزرتے ہوئے بالآخر سمندر میں جا ملتے ہیں، اسی طرح انسان اپنی مرضی سے مختلف راستے چنتا ہے۔ یہ راستے مختلف معلوم ہوتے ہیں، لیکن یہ سب خدا کی طرف لے جاتے ہیں۔ موجودہ کانفرنس، جو آج تک کی سب سے مقدس مجلسوں میں سے ایک ہے، وہ اپنے آپ میں گیتا میں کہے گئے یہ اپدیش اس کے ثبوت ہیں۔ جو بھی مجھ تک آتا ہے خواہ کچھ بھی ہو، میں اس تک پہنچتا ہوں۔ لوگ طرح طرح کے راستے اختیار کرتے ہیں، مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لیکن آخر کار وہ مجھ تک پہنچتے ہیں۔ فرقہ پرستی، تعصب اور اس کی خوفناک اولاد کی مذہبی ضد نے اس خوبصورت دھرتی کو طویل عرصے سے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ انہوں نے اس زمین کو تشدد سے بھر دیا ہے اور کئی بار یہ زمین خون سے سرخ ہو چکی ہے۔ نہ جانے کتنی تہذیبیں تباہ ہوئیں اور کتنے ممالک مٹ گئے۔ اگر یہ خوفناک عفریت نہ ہوتے تو انسانی معاشرہ اب کی نسبت بہت بہتر ہوتا۔ لیکن اب اس کا وقت ختم ہو چکا ہے۔ مجھے امید ہے کہ اس کانفرنس کا بگل تمام جنونیت، کٹر پن اور مصائب کا قلع قمع کرے گا۔ چاہے وہ تلوار سے ہو یا قلم سے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago