Categories: فکر و نظر

اونکار لال بجاج: برطانوی حکومت کی مخالفت میں بلیٹن لکھ کر گاؤں میں پہنچایا

آزادی کے بعد مجاہدین آزادی نے سرپنچ بن کر کی خدمت

کھرگون، 10 اگست (انڈیا نیرٹیو)

ہم ملک کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے کے تناظر میں آزادی کا امرت مہوتسو منا رہے ہیں۔ اس امرت مہوتسو کے تحت 11 سے 17 اگست تک ہر گھر ترنگا مہم میں آزادی کی علامت قومی پرچم کو گھروں پر لہرانے کا تہوار آگیا ہے۔ آج ملک کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر ہم نماڑ کے ایسے ہی ایک مجاہد آزادی کو یاد کر رہے ہیں، جنہوں نے انگریز راج کے خلاف گاؤں میں بلیٹن بھیجے اور آزادی کے بعد سرپنچ بن کر گاؤں کی خدمت کی۔

اونکارلال بجاج 13 نومبر 1914 کو پیدا ہوئے۔ وہ اپنے چچا کی تحریک سے 34-1933 میں سابرمتی آشرم گئے اور مہاتما گاندھی کی رہنمائی حاصل کی۔ جب 1942 میں ملک میں ہندوستان چھوڑو تحریک شروع ہوئی تو اونکار لال بجاج نے کھرگون میں برطانوی مخالف تحریک میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

انہوں نے ایک اینٹی برٹش بلیٹن بھی لکھ کر سائیکل اسٹائل کیا اور اسے ضلع کے دور دراز دیہاتوں تک پہنچانے کا بھی کام کیا۔ یہ کام انہوں نے بڑی لگن سے کیا۔ اس وجہ سے انہیں 15 ستمبر 1942 کو گرفتار کر لیا گیا۔ انہیں گرفتار کر کے اہیرکھیڑا تھانے میں رکھا گیا۔ یہاں انہیں تھانے کی ایسی کھولی (روم) میں رکھا گیا، جہاں مشکل سے دو آدمی رہ سکتے تھے۔ وہاں پانچ مجاہدین آزادی کو رکھا گیا تھا۔ اس کے بعد 28 اکتوبر 1942 کو انہیں منڈلیشور جیل بھیج دیا گیا۔

یکم اپریل 1943 کو اونکار لال بجاج جیل سے رہا ہو کر کھرگون آئے۔ عوامی خدمت کے کام کی وجہ سے گھر والوں کی مالی حالت بہت ہی باعث تشویش ہوگئی تھی۔ چنانچہ وہ کھرگون چھوڑ کر کاروبار کے سلسلے میں لونارا چلے گئے۔ آہستہ آہستہ مالی حالات بہتر ہوتے گئے۔ انہوں نے دوبارہ سماجی کام شروع کر دیا۔ اس کے بعد آزادی کے بعد آپ لونارا میں سرپنچ منتخب ہوئے۔ انہوں نے دیہی ترقی کے لیے بہت سے سماجی اور سیاسی کام کیے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago