فکر و نظر

رومانیت کو نئے معنی دینے والا شاعر: اخترؔ شیرانی

اعجاز زیڈ ایچ

اخترؔ شیرانی نام محمد داؤد خاں،اخترؔ تخلص۔ ۴؍مئی ۱۹۰۵ کو ریاست ٹونک میں پیدا ہوئے۔ مشہور محقق پروفیسر محمود شیرانی کے فرزند تھے۔ ۱۹۱۹ میں اپنے والد کے ہمراہ لاہور آگئے۔ یہاں ادیب فاضل اور منشی فاضل کے امتحانات پاس کیے۔ اختر کا بیشتر زمانہ لاہور میں گزرا۔ شعروسخن کا شوق اوائل عمر سے تھا۔

 تاجور نجیبؔ  آبادی سے مشورہ سخن کرتے تھے۔ لاہور سے ’’بہارستان‘‘، ’’خیالستان‘‘اور ’’رومان‘‘ رسائل نکالے۔ اردو کی مشہور لغت ’جامع اللغات‘ کی ادارت کی۔ وہ ایک رومانی شاعر تھے۔ کثرت شراب نوشی کی وجہ سے کم عمری میں ۹؍ستمبر ۱۹۴۸ کو لاہور میں انتقال کرگئے۔ ان کے شعری مجموعوں کے نام یہ ہیں

 ’شعرِ ستان‘، ’اخترِ ستان‘، ’شہناز‘، ’لالۂ طور‘، ’طیورِ آوارہ‘، ’صبحِ بہار‘ اور ’شہرود‘، ’اردو ترجمہ جامع الحکایات‘، ’کلیاتِ اخترشیرانی‘(مرتبہ ڈاکٹر یونس حسنی) بھی چھپ گئی ہے۔

بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد اول)،محمد شمس الحق،صفحہ:386

رومانی شاعر اخترؔ شیرانی کے یومِ ولادت پر منتخب اشعار بطورِ خراجِ عقیدت۔۔۔

آرزو   وصل   کی   رکھتی   ہے   پریشاں   کیا   کیا

کیا بتاؤں کہ مرے دل میں ہیں ارماں کیا کیا

مستوں  نے اس ادا سے کیا رقصِ  نو  بہار

پیمانہ کیا کہ وجد میں مے خانہ آ گیا

کوئی ہمدرد زمانے میں نہ پایا اخترؔ

دل کو حسرت ہی رہی کوئی ہمارا ہوتا

حزیں ہے بیکس و رنجور ہے  دل

محبت  پر  مگر   مجبور  ہے  دل

جوانی بھی تو اک موجِ شراب تند و رنگیں ہے

برا کیا ہے اگر ہم مشربِ رندانہ رکھتے ہیں

نکہتِ زلف سے نیندوں کو بسا دے آ کر

میری  جاگی   ہوئی  راتوں   کو سلا دے آ کر

تمناؤں کو زندہ آرزوؤں کو جواں کر لوں

یہ شرمیلی نظر کہہ دے تو کچھ گستاخیاں کر لوں

ہونے کو ہے طلوعِ صباح شبِ وصال

بجھنے  کو  ہے  چراغِ   شبستانِ آرزو  !

ان وفاداری کے وعدوں کو الٰہی کیا ہوا

وہ وفائیں کرنے والے بے وفا کیوں ہو گئے

چمن میں رہنے والوں سے تو ہم صحرا نشیں اچھے

بہار آ کے چلی جاتی ہے ویرانی نہیں جاتی

Dr M. Noor

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago