فکر و نظر

رنگ منچ کنیڈا کی طرف سے پروفیسر محمد کاظم ’’لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ 2023‘‘سے سرفراز

کینیڈا میں اردوآرٹ  اور ڈراما کے لیے مشہور ومعروف ادارہ’’ رنگ منچ ‘‘ نے  سالانہ ایوارڈ تقریب کا انقعاد کیا جس میں ہندوستان سے تشریف لائے اردو کے  مشہورو معروف اور جواں سال ادیب پروفیسر محمد کاظم کو سلور جبلی تقریب کے موقع پر ’لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ 2023‘ سے نوازا۔

واضح ہو کہ پروفیسر محمد کاظم کا خاص میدان ڈراما اور اس کی تنقید ہے۔تقریباً بیس ڈرامے ان کی ہدایت  میں پیش کیے جا چکے ہیں ۔ یہ تمام ڈرامے اردو اکادمی دہلی نے آٹھ سال مسلسل اپنے اردو ڈرامافیسٹیول میں شامل کیا اور پانچ سال مسلسل ساہتیہ کلا پریشد، دہلی سرکار نے بہترین ہدایت کار اور بہترین ڈراما کے خطاب سے نوازا ہے۔

رنگ منچ کنیڈا آفس میں پروفیسر محمد کاظم، جناب جاوید دانش کے ساتھ

اس کے علاوہ ہندوستان کی مختلف ریاستوں کےمتعدد  ڈرامافیسٹیول میں بطور ڈراما ہدایت کار شرکت کرتے ہیں ۔روزنامہ ‘قومی آواز’ میں پانچ سال تک ڈرامے پر ہر ہفتہ مسلسل کالم لکھتے رہے ہیں۔ہندی اور انگریزی کے مختلف ڈراموں کو اردو میں اور  اردو کے مشہور ڈراموں کو ہندی میں ترجمہ کر کے شائع کرواچکے ہیں۔ڈرامے کی دنیا کا شہرت یافتہ ‘بہروپ آرٹس گروپ’ کے فاؤنڈر اعزازی جنرل سکریٹری ہیں۔

پروفیسر محمد کاظم اور جناب جاوید دانش

 رنگ منچ کینیڈا  کی سلور جوبلی کی تقریب میں پروفیسر محمد کاظم ، شعبۂ اردو، دہلی یونیورسٹی، دہلی کو ’’لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ2023‘‘سے نوازا۔اس  تقریب کا اہتمام اردو کی نئی بستیوں میں موجود ڈراما نویس، مشہور ادیب جناب جاوید دانش نے پروفیسر محمد کاظم کے اعزاز میں  کیا۔ اس تقریب میں  میئر آف سٹی آف پکرنگ اونٹ’ مسٹر کیون ایشے‘ نے بھی شرکت کی اور پروفیسر محمد کاظم کی خدمت میں  تعریفی سند کے ساتھ مومنٹو  پیش کیا۔

لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ، سند کی شکل میں

اس تقریب میں رنگ منچ ، کینیڈا کے روح رواں جناب جاوید دانش ، آرٹسٹک ڈائریکٹر  اور کامران رضوی، سیکریٹری رنگ منچ نے شرکت کی۔ تقریب کے بعد رنگ منچ، کینیڈا کی جانب سےپرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔جس میں شہر کی مشہور و معروف شخصیت نے شرکت کی۔ اس تقریب میں مہمان خصوصی  پروفیسر محمد کاظم نے اردو زبان  وتہذیب  کی اہمیت اور عالمگیریت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ رنگ منچ، کینیڈا  کی خدمات قابل ستائش ہیں۔

Dr. R. Misbahi

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago