فکر و نظر

قرآن کو پڑھنا،سمجھنا اوراس پر عمل کر نا ہر مسلمان کے لیے انتہائی ضروری

کریمیہ اسکول چوڑیوالان،جامع مسجددہلی میں عظیم الشان جلسہ سیرت النبیؐ کا انعقاد

نئی دہلی،6،اکتو بر (اندیا نیرٹیو)

انجمن محافظ اوقاف قوم تاجران جفت(دہلی صدیقی برادری)کی جانب سے کریمیہ اسکول،چوڑیوالان،جامع مسجد دہلی میں ایک عظیم الشان جلسہ سیرت النبیؐمنعقد کیا گیا جس میں جناب ڈاکٹر محمد اسلم پرویز صاحب (سابق وائس چانسلر مولانا آزاد نیشنل اردو یو نیورسٹی حیدر آباد،وفاؤنڈر قرآن اکیڈیمی)مہمان خصو صی کے طور پر شریک ہوئے۔

سیرت پاکؐ کا یہ جلسہ دو سیشن میں منعقد کیا گیا،پہلے سیشن میں اسکول کے طلباو طالبات نے پروگرام پیش کیا۔جماعت پنجم کے طالب علم ارحم نے “سورۃفا تحہ”معہ تر جمہ کے ساتھ پیش کی۔پنجم جماعت کے طالب علم عباد نے سیرت النبیؐ کی اہمیت پر اردو میں تقریر پیش کی۔پنجم جماعت کی ہی طالبات نے ایک گروپ نعت پیش کی “حضور آگئے ہیں حضور آگئے ہیں “جماعت چہارم کی طالبہ اقرا ء نے انگریزی میں حضور ؐکی سیرت پر ایک تقریر کی۔

چہارم جماعت کی طالبات نے گروپ نعت “اندھیرے میں دل کے چراغ”پیش کی۔پنجم جماعت کے طلباء نے انگریزی میں نعت”He Was Mohammad”پیش کی۔دویم جماعت کی طالبات نے نعت”وہ ہے سب سے پیارا نبی”پیش کی۔K.G.Aکی طالبات نے “میرے نبی کی شان “پیش کی۔پری نر سری کی بچی نے ایک نعت “حسبی ربی”پیش کی۔جماعت چہارم کے ارحم نے ایک نعت پیش کی۔

چہارم جماعت کے طلبا نے انگریزی میں ایک نعت We Love Mohammadپیش کی۔طالب علم عمر نے ایک نعت “اک نظر ہم پر”پیش کی۔آخیر میں طلباء نے حضوؐر کو اجتماعی طور پر سلام پیش کیا۔کریمیہ اسکول کے طلباو طالبات کے اس پروگرام کی نظامت ٹیچر مسزصبیحہ رحمانی نے کی۔

دوسرے سیشن کی شروعات قاری نصیر احمد صاحب امام مسجد باغ والی ٹاؤن ہال دہلی کی تلا وت کلام پاک سے کی گئی۔اسکول ٹیچر مس آمنہ نے حمد باری تعالی پیش کی “سیرت مبارکہ میں تعلیم کی اہمیت “کے موضوع پر ٹیچر مس عرشی حسن نے اردو میں تقریر پیش کی۔ٹیچر مس صفیہ نے انگریزی میں سیرت مقدسہ کے مختلف پہلوؤں پر مختصر تقریر کی۔

خطبہ استقبالیہ و ڈاکٹر محمد اسلم پرویز کا تعارف انجمن کے سیکر ٹری اشرف کمال نے پیش کیا۔انجمن کی مینیجنگ کمیٹی کے صدر ضیاء الدین،دوسرے عہدیداران و ممبران اور اسکول کے پر نسپل مر غوب عالم نے ڈاکٹر محمد اسلم پرویز صاحب کا پھولوں کا ہار پہناکر و شال اڑھا کر استقبال کیا اس کے بعد ڈاکٹر محمد اسلم پر ویز نے” پاور پوائنٹ پر زنٹیشن “کے ذریعہ سیرت مقد سہ پر بڑی مدلل تقریر فر مائی۔

اس موقع پرڈاکٹر اسلم پر ویز نے مجمع کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی کو احسان کر نے والے بہت پسند ہیں۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی اپنے کلام مبین میں فرماتا ہے، میرے بندوں سے کہہ دو کہ زبان سے وہ نکالا کر یں جو بہترین ہو۔جو لوگ اللہ کی عطا کی ہوئی نعمتوں کا شکر ادا نہیں کرتے ایک طریقے سے وہ کفر کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قرآن جو کہتا ہے میں وہی کہتا ہوں،میں خود کچھ نہیں کہہ رہا ہوں۔آخیر میں شکریہ کی قرارداد انجمن کے صدر ضیاالدین نے پیش کی اور تقریب کا اختتام مفتی محمد قاسم قاسمی امام وخطیب مسجد اینگلو عربک کی دعا پر عمل میں آیا۔کافی و شیرنی سے حا ضرین جلسہ کی تواضع کی گئی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago