فکر و نظر

اردو کے نامور اور مشہور شاعر ماہر القادری: کچھ یادیں کچھ باتیں

 ماہر القادی کا پورا نام نام منظور حسین ہے۔ ان کی پیدائش   30 جولائی 1906ء کو کیسر کلاں ضلع بلند شہر میں ہوئی۔ 1926 میں علی گڑھ سے میٹرک کرنے کے بعد بجنور سے نکلنے والے مشہور اخبار ’مدینہ‘ سے وابستہ ہوگئے۔ ’مدینہ‘ کے علاوہ اور بھی کئی اخباروں اور رسالوں کی ادارت کی۔  ممبئی میں قیام کے دوران فلموں کے لیے نغمے بھی لکھے۔ تقسیم کے بعد پاکستان چلے گئے اور کراچی سے ماہنامہ ’فاران‘ جاری کیا جو بہت جلد اس وقت کے بہترین ادبی رسالوں میں شمار ہونے لگا۔

 ماہر القادری نے تنقید ، تبصرہ ، سوانح ، ناول کے علاوہ اورکئی نثری اصناف میں  طبع آزمائی کی اور کامیاب بھی رہے۔ ان کی نثری تحریریں اپنی شگفتگی اور رواں اسلوب بیان کی وجہ سے اب تک دلچسپی کے ساتھ پڑھی جاتی ہیں۔ ماہر القادری کی بیس سے زیادہ کتابیں شائع ہوئیں۔

 کچھ کتابوں کے نام یہ ہیں

آتشِ خاموش ، شیرازہ ، محسوساتِ ماہر ، نغمات ماہر ماہر ، جذباتِ ماہر ، کاروانِ حجاز ، زخم ومرہم ، یادِ رفتگاں ، فردوس ، کردا ، طلسمِ حیات۔12؍مئی 1978ء کو جدہ میں ایک مشاعرے کے دوران حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال ہوا۔

معروف شاعر ماہرؔ القادری کے یوم وفات پر منتخب اشعار بطور خراجِ عقیدت

یہ کہہ کے دل نے مرے حوصلے بڑھائے ہیں

غموں کی دھوپ کے آگے خوشی کے سائے ہیں

عقل کہتی ہے دوبارہ آزمانا جہل ہے

دل یہ کہتا ہے فریبِ دوست کھاتے جائیے

اک بار تجھے عقل نے چاہا تھا بھلانا

سو بار جنوں نے تری تصویر دکھا دی

ابتدا وہ تھی کہ جینے کے لیے مرتا تھا میں

انتہا یہ ہے کہ مرنے کی بھی حسرت نہ رہی

یہی ہے زندگی اپنی یہی ہے بندگی اپنی

کہ ان کا نام آیا اور گردن جھک گئی اپنی

نقابِ رخ اٹھایا جا رہا ہے

وہ نکلی دھوپ سایہ جا رہا ہے

پروانے آ ہی جائیں گے کھنچ کر بہ جبر عشق

محفل میں صرف شمع جلانے کی دیر ہے

اگر خموش رہوں میں تو تو ہی سب کچھ ہے

جو کچھ کہا تو ترا حسن ہو گیا محدود

یوں کر رہا ہوں ان کی محبت کے تذکرے

جیسے کہ ان سے میری بڑی رسم و راہ تھی

ساقی کی نوازش نے تو اور آگ لگا دی

دنیا یہ سمجھتی ہے مری پیاس بجھا دی

مرے شوقِ دیدار کا حال سن کر

قیامت کے وعدے کیے جا رہے ہیں

چشم نم پر مسکرا کر چل دیئے

آگ پانی میں لگا کر چل دیئے

انتخاب: اعجاز زیڈ ایچ

Dr M. Noor

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago