فکر و نظر

نامور ڈرامہ نگار،معلم اورمعروف شاعر:رضی اختر شوقؔ

اعجاز زیڈ ایچ

آج – 22؍جنوری 1999نامور ڈرامہ نگار،معلم اور معروف شاعررضی اختر شوقؔ کا یومِ وفات ہے۔

نام خواجہ رضی الحسن انصاری اور تخلص شوقؔ تھا۔ ۲۳؍اپریل ۱۹۳۳ کو سہارن پور میں پیدا ہوئے۔ جامعہ عثمانیہ سے انھوں نے بی اے کیا۔ تقسیم ہند کے بعد وہ پاکستان آگئے اور کراچی میں مستقل سکونت اختیار کی۔

 یہاں آکر انہوں نے کراچی یونیورسٹی سے ایم اے کیا اور ریڈیو پاکستان سے اپنی ملازمت کا آغاز کیا ۔رضی اختر شوق ایک اچھے شاعر ہونے کے ساتھ ایک بہترین ڈرامہ نگار بھی تھے۔

 عمر کے آخری دنوں میں وہ دل کی بیماری میں مبتلا ہوگئے تھے۔ اسی مرض میں ۲۲؍جنوری۱۹۹۹ کو کراچی میں انتقال کرگئے۔

ان کے دوشعری مجموعے ’’میرے موسم میرے خواب‘‘اور’’جست‘‘ کے نام سے چھپ گئے ہیں۔ ۲۰۰۵ میں انہیں علامہ اقبال ایوارڈ سے نوازا گیا۔

بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:276

معروف شاعر رضی اختر شوقؔ کے یومِ وفات پر منتخب اشعار بطورِ خراجِ عقیدت۔۔۔

مجھ کو پانا ہے تو پھر مجھ میں اتر کر دیکھو

یوں کنارے سے سمندر نہیں دیکھا جاتا

نہ فاصلے کوئی رکھنا نہ قربتیں رکھنا

بس اب بقدر غزل اس سے نسبتیں رکھنا

تم نغمئہ ماہ ہو، انجم ہو، تم سوزِ تمنا کیا جانو

تم دردِ محبت کیا سمجھو، تم دل کا تڑپنا کیا جانو

دو بادل آپس میں ملے تھے پھر ایسی برسات ہوئی

جسم نے جسم سے سرگوشی کی روح کی روح سے بات ہوئی

ایک ہی  آگ کے شعلوں میں جلائے ہوئے لوگ

روز مل جاتے ہیں دو چار ستائے ہوئے لوگ

ہم اتنے پریشاں تھے کہ حال دلِ سوزاں

ان کو بھی سنایا کہ جو غم خوار نہیں تھے

ہم روحِ سفر ہیں ہمیں ناموں سے نہ پہچان

کل اور کسی نام سے آ جائیں گے ہم لوگ

Dr M. Noor

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago