فکر و نظر

نظم و غزل کے معروف شاعر: نذیرؔ بنارسی

  اعجاز زیڈ ایچ

آج۲۵؍نومبر ۱۹۰۹نظم، غزل کے معروف ترین شعرا میں نمایاں شاعر” نذیرؔ بنارسی صاحب“ کا یومِ ولادت ہے۔

نذیرؔ بنارسی کا شمار نظم اور غزل کے معروف ترین شاعروں میں ہوتا ہے۔ وہ ٢٥؍نومبر ١٩٠٩ء کو بنارس میں پیدا ہوئے ۔ ان کے والد بنارس کے مشہور طبیب تھے ۔

نذیر بھی طبابت کے اس آبائی پیشے سے وابستہ ہوگئے۔ شاعری میں نذیر کا کمال یہ ہے کہ انہوں نے اپنی نظموں کے موضوعات اپنے آس پاس بکھری ہوئی زندگی کے حقیقی رنگوں سے چنے۔

 انہوں نے اپنے وقت کی اہم سیاسی، سماجی ،علمی اور ادبی شخصیات پر طویل طویل نظمیں بھی لکھیں۔ نذیر کے شعری مجموعے ’گنگ وجمن‘ راشٹر کی امانت راشٹر کے حوالے‘ ’جواہر سے لال تک‘ ’ غلامی سے آزادی تک‘ اور ’کتاب غزل‘ کے نام سے شائع ہوئے۔

 نذیر کی شاعری ایک طور سے ان کے عہد کی سیاسی ، سماجی اور تہذیبی اتھل پتھل کا تخلیقی دستاویز ہے۔ ٢٣؍مارچ ١٩٩٦کو بنارس میں انتقال ہوا۔

معروف شاعر نذیرؔ بنارسی کے یومِ ولادت پر منتخب اشعار بطورِ خراجِ عقیدت:

اندھیرا مانگنے آیا تھا روشنی کی بھیک

ہم اپنا گھر نہ جلاتے تو اور کیا کرتے

ایک دیوانے کو جو آئے ہیں سمجھانے کئی

پہلے میں دیوانہ تھا اور اب ہیں دیوانے کئی

بد گمانی کو بڑھا کر تم نے یہ کیا کر دیا

خود بھی تنہا ہو گئے مجھ کو بھی تنہا کر دیا

جی میں آتا ہے کہ دیں پردے سے پردے کا جواب

ہم سے وہ پردہ کریں دنیا سے ہم پردا کریں

وہ گھر آئے تھے نذیرؔ ایسے میں کچھ کہنا نہ تھا

شکر کا موقع تھا پیارے تو نے شکوا کر دیا

دوسروں سے کب تلک ہم پیاس کا شکوہ کریں

لاؤ تیشہ ایک دریا دوسرا پیدا کریں

عمر بھر کی بات بگڑی اک ذرا سی بات میں

ایک لمحہ زندگی بھر کی کمائی کھا گیا

وہ آئنہ ہوں جو کبھی کمرے میں سجا تھا

اب گر کے جو ٹوٹا ہوں تو رستے میں پڑا ہوں

یہ عنایتیں غضب کی یہ بلا کی مہربانی

مری خیریت بھی پوچھی کسی اور کی زبانی

ہوئے مجھ سے جس گھڑی تم جدا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو

مری ہر نظر تھی اک التجا تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو

Dr M. Noor

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago