فکر و نظر

انتظار حسین کے افسانوں میں دیہی و قصباتی فضا نمایاں طور پر نظر آتی ہے: پروفیسر صغیر افراہیم

خیابانِ ادب ثمر ہاؤس علی گڑھ میں انتظار حسین کی یاد میں ایک ادبی نشست انعقاد

 انجمنِ محبانِ اردو علی گڑھ کے زیرِ اہتمام خیابانِ ادب ثمر ہاؤس دھراعلی گڑھ میں انتظار حسین کی یاد میں ایک ادبی نشست کا انعقاد کیا گیا۔جس کی صدارت معروف ادیب اور نقاد پروفیسر صغیر افراہیم نے کی۔

مہمان خصوصی کے طور پر یاسمین خان اسسٹینٹ پروفیسر گورمینٹ نرمدا کالج نرمدا پرم ایم پی نے شرکت کی۔نظامت کے فرائض انجینئر سید محمد عادل فرازنے انجام دئیے۔

پروفیسر صغیر افراہیم نے اپنے صدارتی خطبے میں انتظار حسین کے فن و شخصیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ انتظار حسین کے افسانوں میں دیہی و قصباتی فضا بھر پور طریقے سے نمایاں نظر آتی ہے۔ انھوں نے اپنے افسانوں میں بڑی ہی ہنر مندی اور مہارت کے ساتھ اپنے ماضی کی یادوں کو زندہ کر دیا ہے۔

انتظار حسین کی تخلیقی زندگی کا جائزہ لیا جائے تو ان کی شخصیت کے کئی پہلو نکلتے ہیں وہ بیک وقت افسانہ نگار،ناول نگار،ناقد،مترجم ہونے کے ساتھ ساتھ صحافت کے میدان میں بھی ممتاز و منفردنظر آتے ہیں۔

ان کے افسانوی مجموعے’’گلی کوچے، کنکری، آخری آدمی، شہر افسوس، کچھوے، خیمے سے دور، خالی پنجرہ اور شہرزاد‘‘ ادبی حلقوں میں بڑی قدر و منزلت رکھتے ہیں۔

ان کے یہاں داستانوں کی سی فضا، کردار نگاری اور اساطیری رجحان صاف نظر آتاہے۔جس کو وہ عصر حاضر کے تقاضوں میں ڈھال کر پیش کرتے ہیں۔عادل فراز نے کہا آج انتظار حسین کی یاد میں اس پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکت کے لئے مہمان خصوصی کے طور پر یاسمین خان بھوپال سے تشریف لائیں ہیں۔

آپ گورمینٹ نرمدا کالج ایم پی میں اسسٹینٹ پروفیسر کے عہدے پر فائز ہیں۔اور ڈاکٹر عتیق النساء کی زیر نگرانی ’’صغیر افراہیم کی حیات و خدمات‘‘پر تحقیقی مقالہ لکھ رہی ہیں۔ہم انجمن محبان اردو کے تمام اراکین کی جانب سے ان کا استقبال کرتے ہیں۔

اس کے بعدپروگرام میں ذوالفقار خان زلفی نے انتظار حسین کا افسانہ قیوما کی دکان اور انعم فاطمہ نے آخری آدمی کے اقتباس پڑھ کر سنائے۔آخر میں ثنا فاطمہ مدیر سہ ماہی سیما نے تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا۔

Dr M. Noor

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago