Urdu News

سرحدی گاندھی،بھارت رتن پانے والے پہلے غیر بھارتی خان عبدالغفار خان

سرحدی گاندھی،بھارت رتن پانے والے پہلے غیر بھارتی خان عبدالغفار خان

بھارت رتن حاصل کرنے والے پہلے غیر ہندوستانی: بھارت کے عزیز، سرحدی گاندھی کے نام سے مشہور بھارت رتن پانے والے پہلے غیر بھارتی خان عبدالغفار خان کا 20 جنوری 1988 کو پشاور میں ہاؤس اریسٹ کے دوران ان کا انتقال ہوگیا۔

مہاتما گاندھی کے معاون اور زندگی بھر عدم تشدد نظریات کی پرزور حمایت کرنے والے خان عبدالغفار خان کا آخری سفر بھی تشدد سے پاک نہیں رہ سکا، ان کے آخری سفر میں دو دھمکاکے ہوئے جس میں درجن بھر لوگ مارے گئے۔

6 فروری 1890 کو پشاورکے قریب پیدا ہونے والے خان عبدالغفار خان کے والد نے تمام مخالفتوں کو درکنار کرتے ہوئے ایک مشنری اسکول میں ان کا داخلہ کرایا۔ آگے چل کر انہوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے گریجویشن کی پڑھائی کی۔

1919 میں پشاور میں مارشل لا لگائے جانے کے خلاف خان عبدالغفار خان کی سیاسی زندگی شروع ہوئی۔ انہوں نے اس کے خلاف امن تجاویز پیش کی لیکن برطانوی حکومت نے انہیں گرفتار کرکے چھ ماہ جیل کی سزا سنائی۔ بعد میں انہوں نے خدائی خدمتگار نامی تنظیم بنائی۔

1928 میں گاندھی جی سے ان کی پہلی ملاقات کے ساتھ ہی وہ انڈین نیشنل کانگریس پارٹی سے مربوط ہوگئے اور گاندھی جی کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہونے لگے۔

نمک ستیہ گرہ میں وہ گرفتار کئے گئے اور جب ان کے حامیوں نے اس کے خلاف مظاہرہ کیا تو برطانوی حکومت نے نہتھے مظاہرین پر گولیاں چلوائیں، جس میں کئی لوگوں کی جان چلی گئی۔

حالانکہ ہندوستان اور پاکستان کی تقسیم ان کی مایوسی کا سبب بنی۔ وہ تقسیم ہند کے سخت خلاف تھے۔ جب پاکستان کا قیام شروع ہوا تو انہوں نے انگریزوں سے علیحدہ پشتون ملک کا مطالبہ کیا۔ ان کا مطالبہ مسترد کر دیا گیا۔

Recommended