ملازم کو ننگا کر کمپنی میں گھمایا، کمیشن نے لیا نوٹس

بھوپال ، 25 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

مدھیہ پردیش انسانی حقوق کمیشن نے منڈی دیپ میں ایک فیکٹری میں ملازم کو ننگا کرکے گھمائے جانے کے واقعہ پر نوٹس لیا ہے۔ اس معاملے میں کمیشن نے پولیس سپرنٹنڈنٹ رائسین سےایک ماہ میں رپورٹ طلب کی ہے۔ یہ بھی پوچھا گیا ہے کہ معاملے میں ایف آئی آر درج کی گئی یا نہیں اور معاملے کی موجودہ صورت حال سے کمیشن کو مطلع کرانے کے لیے بھی لکھا گیا ہے۔

انسانی حقوق کمیشن کے ذریعہ دی گئی معلومات کے مطابق رائسین ضلع کے منڈی دیپ میں گزشتہ ہفتہ کو صنعتی علاقہ واقع ایم بی ایچ کمپنی میں ایک مزدور سے کچھ غلطی ہوگئی۔

اس پر کمپنی کے افسران نے اسے پہلے زد و کوب کیا پھر کمپنی میں ننگا کرکے گھمایا۔ جب متاثر اس کی شکایت کرنے تھانہ پہنچا تو تھانے سے بغیر کارروائی کے اسے بھگا دیا گیا۔ گزشتہ اتوار کو متاثر نے دوبارہ تھانے میں درخواست دی، جس میں اس نے شکایت کی ہے کہ ہفتہ کو ایم بی ایچ کمپنی میں کام کرنے کے دوران اس سے کچھ غلطی ہوگئی تھی، جس پر کمپنی منیجر نے سبھی کے سامنے بےعزت کیا اور سبھی کے سامنے ننگا کرکے پوری کمپنی میں گھمایا گیا۔

اس دوران کمپنی احاطے میں دیگر مزدوروں کے ساتھ خواتین بھی موجود تھیں۔ تھانے میں شکایت کے بعد بھی پولیس انتظامیہ نے ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی، جس سے متاثر کو ذہنی طور سے حراسانی ہوئی ہے۔

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…