Categories: فکر و نظر

ماسک ہی کووڈ سے تحفظ کا واحد ذریعہ: تحقیق

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
گھر سے باہر فیس ماسک یا چہرے کو ڈھانپ کر رہنے والے افراد میں کووڈ۔19 کا خطرہ نمایاں حد تک کم ہوتا ہے چاہے وہ زیادہ خطرے والی جگہیں ہی کیوں نہ ہوں۔ یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ یہ بات تو پہلے سے معلوم ہوچکی ہے کہ چہرے کو ڈھانپنا دیگر افراد کو کووڈ سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔ مگر آکسفورڈ یونیورسٹی کے لیورہیولم سینٹر فار ڈیموگرافک سائنس کی اس بڑے پیمانے پر ہونے والی تحقیق میں فیس ماسک کا استعمال کرنے اور گھر سے باہر بیماری کے خطرے میں کمی کے درمیان واضح تعلق دریافت کیا گیا۔ اس تحقیق کے لیے کووڈ انفیکشن اسٹڈی (سی آئی ایس) کو استعمال کیا گیا جس میں شامل افراد سے مختصر سوالنامے بھروائے گئے اور ان کے مسلسل کووڈ ٹیسٹ بھی ہوئے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ان لوگوں سے معلوم کیا گیا کہ وہ گھر سے باہر کتنے وقت تک کام کرتے ہیں، دفاتر میں لوگوں سے سماجی دوری کو برقرار رکھنا کتنا آسان ہوتا ہے، کیا وہ پبلک ٹرانسپورٹ سے دفتر جاتے ہیں اور روزمرہ کی بنیاد پر دیگر سے براہ راست بات چیت ہوتی ہے یا نہیں۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ برطانیہ میں دسمبر 2020 کے وسط میں گھر سے باہر فیس ماسک کا استعمال کووڈ سے متاثر ہونے کے خطرے میں نمایاں کمی کا باعث دریافت ہوا۔ تحقیق کے مطابق ایسے افراد میں کووڈ کی شرح زیادہ تھی جو کووڈ- 19 سے تحفظ فراہم کرنے والی احتیاطی تدابیر بشمول فیس ماسک کے استعمال پر عمل نہیں کرتے تھے۔محققین نے بتایا کہ کووڈ سے تحفظ فراہم کرنے والے اقدامات پر عمل نہ کرنا اکثر ذاتی رویوں یا انتخاب کا نتیجہ ہوتا ہے، مگر بہت زیادہ افراد ایسے ہیں جو گھر یا دفتری صورت حال کے باعث احتیاطی تدابیر جیسے سماجی دوری سے عمل نہیں کرپاتے، تو ان میں کووڈ سے متاثر ہونے کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ نتائج سے ثابت ہوتا ہے کہ دیگر اقدامات پر عمل نہ کرنے والے اگر فیس ماسک کا استعمال کریں تو اس خطرے کو نمایاں حد تک کم کرسکتے ہیں۔ محققین نے بتایا کہ گھر سے باہر چہرے کو ڈھانپنے والے افراد میں کووڈ سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔ اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے بی ایم جے اوپن میں شائع ہوئے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago