مبلغ اسلام ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام منعقد عرس حافظ ملت میں علما کا اظہار خیال
حضور حافظ ملت نے جامعہ اشرفیہ کی شکل میں وہ عظیم سرمایہ قوم کو عطا کیا جو اس وقت پورے ہندوستان ہی نہیں بلکہ عالم اسلام کی ایک مرکزی درس گاہ ہے ان باتوں کا اظہار خیال چشتی ہندوستانی مسجد کے خطیب و امام حضرت مولانا عبد الجبار اعظمی ماہر القادری نے بتاریخ 25 دسمبر بعد نماز ظہر علیمی آفس مصطفی بازار ممبئی میں منعقد عرس حافظ ملت کے موقع پر کیا۔
آپ نے مزید فرمایا کہ حضور حافظ ملت کا فیضان علمی آج پورے ہندوستان ہی نہیں پورے عالم پر محیط ہے. دنیا کے گوشے گوشے میں فاضلین اشرفیہ اسلام کی بیش بہا خدمات انجام دے رہے ہیں۔
ورلڈ اسلامک مشن یو رپ کے کنوینر حضرت مفتی محمد شفیق الرحمن عزیزی مصباحی نے اپنے پیغام میں فرمایا کہ حضور حافظِ ملت قدس سرہ العزیز بلا شبہہ بلنداوصاف و کمالات کے جامع تھے، آپ کی پوری زندگی علم و عرفان سے لبریز تھی، آپ علوم و فنون کے مرقعِ جمیل تھے، آپ کا وجود عشقِ الٰہی اور محبت رسول ﷺسے سرشار رہتا تھا حضور حافظ ملت نے جو تعلیمی مشن چلایا تھا آج ضرورت ہیکہ اس کو عام کیا جائے۔
علیمی موومنٹ آف انڈیا کے صدر حضرت مولانا محمد عرفان علیمی نے فرمایا کہ نصف صدی سے زائد عرصے پر محیط الجامعۃ الاشرفیہ مبارک پور کی روشن تاریخ ہماری نگاہوں کے سامنے ہے ہم سب لوگوں کی یہ کوشش ہونی چاہیے کی آنے والا کل ادارے کیلے اس سے زیادہ روشن اور تابناک ہو اس کے لئے جماعت کے ہر فرد کی ذمہ داری ہیکہ ادارے کی تعمیر و ترقی میں ہر ممکن مدد کریں۔
حضرت مولانا شرف الدین مصباحی، امام وخطیب سنی مسجد گھڑپ دیو نے اس موقع پر فرمایا: ایک عظیم المرتبت اور تاریخ ساز شخصیت کا نام، جلالۃ العلم حضور حافظ ملت علامہ شاہ عبدالعزیز محدث مبارک پوری علیہ الرحمہ کی ذات ہے۔
مولانا مظہر حسین علیمی سنی دعوت اسلامی ممبئی نے حضور حافظ ملت علیہ الرحمہ کے حوالے سے قوم کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو اپنی مضبوطی اور ترقی کے لئے تعلیمی میدان میں پائداری کے ساتھ قائم رہنے کی ضرورت ہے۔
مفتی محمد طیب علیمی دار العلوم علیمیہ جمدا شاہی بستی نے حضور حافظ ملت علیہ الرحمہ کے نظریہ تعلیم پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آپ کی ذات اور آپ کا نظریہ تعلیم قوم کے ہر عمر اور ہر سطح فرد کے لئے ایک نمونہ عمل ہے۔
مولانا محمد اشتیاق قادری علیمی مدرسہ غوث الورٰی وکرولی نے جماعت اہل سنت کے ذمہ داران سے مکاتب و مدارس کے استحکام کی طرف توجہ فرمانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم و تربیت کا بہتر انتظام ہی حضور حافظ ملت علیہ الرحمہ کی بارگاہ میں سب سے بڑا خراجِ عقیدت ہے۔
حضور حافظ ملت کی بارگاہ میں مولانا اقبال احمد گورکھپوری اور قاری محفوظ عالم نظامی،افضل ہنر نے منظوم خراج عقیدت پیش کیا محفل کا اختتام صلاۃ و سلام اور دعا پر ہوا۔
مولانا محمد وسیم،مولانا خادم رسول علیمی، قاری محمد شریف،قاری محمد عمران، قاری محمد محبوب، جناب عبدالقیوم نعیمی، سید علی بھائی، محمد عمران، محمد کاشف الحق، زبیر رضوی،محمدصابر وغیرہ شریکِ بزم رہے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…