Categories: فکر و نظر

کشمیر کی بارہویں جماعت کی ٹاپر عروسہ پرویزکاحجاب کے مسئلہ پر اظہار خیال

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کرناٹک کے کالجوں میں حجاب پہننے کے تنازعہ کے چلتے  کشمیر کی 12ویں جماعت کی طالبہ عروسہ پرویز جس نے حالیہ نتائج کے دوران پورے کشمیر میں اول پوزیشن حاصل کی ہے۔ نتائج ظاہر ہونے سے ہی سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنی ہوئی ہے کیونکہ ان کا نتائج کے بعد والا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔یہاں تک کہ کچھ لوگوں نے گندی زبان کا بھی استعمال کیا ہے کیونکہ اس کے  سر پر انٹرویوکے وقت کوئی بھی اسکارف یا ڈوپٹہ نہیں تھا،جب کہ  کچھ لوگوں نے اس معاملے میں اس کی طرف داری کرتے ہوئے اسے ذاتی معاملہ بتا دیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
عروسہ نامی یہ ہونہار طالبہ سرینگر کے الٰہی باغ علاقے سے تعلق رکھتی ہے اور ہفتہ کے روز ضلع انتظامیہ سرینگر نے اسے  سائنس اسٹریم میں کلاس 12 کے بورڈ امتحانات میں 99.80 فیصد (500 میں سے 499 نمبر) حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور نقد انعام اور سرٹیفکیٹ سے نواز کر اس کی حوصلہ افزائی کی ہے۔عروسہ کہتی ہیں کہ انسان دل سے مسلمان ہونا چاہیے حجاب پہننا یا نہ پہننا کسی کے مذہب میں عقیدہ کی وضاحت نہیں کرتا۔  ہو سکتا ہے، کہ میں اللہ سے ان لوگوں سے زیادہ  محبت کرتی ہوں جنہوں نے مجھے تنقید کا نشانہ بنایا،انہوں نے کہا میں دل سے مسلمان ہوں، حجاب سے نہیں۔اس دوران کرناٹک بی جے پی لیڈر سی ٹی  روی نے ٹوئٹر پر عروسہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا، واقعی میں یہ ہمت کا چہرہ ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
واضح رہے کہ عروسہ کا بارہویں جماعت کے نتائج کے بعد کئی لوگوں خاص کر عروسہ کے والدین اور رشتہ داروں کے دلوں کو اس وجہ سےٹھیس پہنچی ہے، کیونکہ کچھ لوگوں نے گندے الفاظ استعمال کرکے کہا تھا کہ ابھی آپ نے صرف بارہویں کلاس کا امتحان پاس کیا ہے کوئی بڑا طوفان نہیں مچایا ہے،کچھ لوگوں نے یہ بھی کہا تھا کہ کرناٹک میں دیکھو مسلمان بچی کس طرح سے غیر مذہب کے لوگوں کا مقابلہ کرتی ہے اور عروسہ بنا سر پر ڈوپٹہ رکھے ہوئے انٹرویو دے رہی ہو۔جس کے بعد کشمیر میں سوشل میڈیا پر یہ بچی کچھ لوگوں کی وجہ سے موضوع بحث بن گئی۔تاہم وادی کشمیر میں زیادہ تر بچیوں نے عروسہ کی کھل کر حمایت کی اور اس کی کامیابی کو کشمیر کی کامیابی بتا دیا ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago