فکر و نظر

اصطلاحات موسیقی کی تفہیم کےبغیرکلاسیکی ادب کے رموزسے آگہی مشکل ہے:ڈاکٹرشفق سوپوری

شعبہ اردو، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے زیر اہتمام ”اصطلاحات موسیقی اور اردو لغات“ کے موضوع پر توسیعی خطبے کا انعقاد

مارچ 02(نئی دہلی)

 شعبہ اردو، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے زیر اہتمام معروف ادیب ڈاکٹر شفق سوپوری نے ”اصطلاحات موسیقی اور اردو لغات“ کے عنوان سے توسیعی خطبہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے یہاں لغات اور فرہنگوں کے مؤلفین نے اصطلاحات موسیقی سے یا تو یکسر صرف نظر کر لیا یا محض اس کے لفظی معنی بیان کردیے یا اس کی غلط تفصیلات فراہم کیں۔

 یہ صورت حال فرہنگ آصفیہ اور نوراللغات جیسے معتبر و مستند لغات ہی نہیں بلکہ اردو لغات کی روایت میں سب سے زیادہ منظم و منصوبہ بند ادارہ اردو لغت بورڈ (ترقی اردو بورڈ) کراچی، پاکستان کے ذریعہ مرتب کردہ ’اردو لغت(تاریخی اصول پر)‘ میں بھی یہ مسائل در آئے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ اس کا اصل سبب یہ ہے کہ ہمارے یہاں علم موسیقی کی روایت تحریر کے بجائے سینہ بہ سینہ چلتی رہی۔ چنانچہ اس کے نتیجے میں علم موسیقی کے بہت سے رموز و نکات صدیوں کے دھندلکے میں کھو گئے۔

صدارتی کلمات پیش کرتے ہوئے صدر شعبہ پروفیسر احمد محفوظ نے کہا کہ ہمارے زمانے میں علم موسیقی کے حوالے سے ایسی گہری آگہی شاید ہی کسی اردو والے کو ہوجیسی نظر ڈاکٹر شفق سوپوری رکھتے ہیں۔

 اصطلاحات موسیقی کے سلسلے میں شفق سوپوری نے غیرمعمولی تحقیقی دقت رسی کا مظاہرہ کیا ہے اور ان کے ان کارناموں کو اردو دنیا نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

 خطبے کے کنوینر ڈاکٹر شاہ عالم نے مہمان مقرر کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر شفق سوپوری ہمہ جہت شخصیت کے مالک ہیں۔ وہ بیک وقت شاعر، فکشن نگار، محقق اور ناقد سبھی کچھ ہیں۔ صدر شعبہ پروفیسر احمد محفوظ نے گلدستے سے ڈاکٹر شفق سوپوری کا استقبال کیا۔

اظہار تشکر کے فرائض انجام دیتے ہوئے شعبے کے استاذ ڈاکٹر شاہ نواز فیاض نے کہا کہ شعبہئ اردو میں توسیعی خطبات کی نہایت گراں قدر اور موقر علمی و ادبی روایت رہی ہے اور ہم نے اس سلسلے میں نہایت ممتاز شخصیات سے استفادہ کیا ہے۔ خطبے کا آغاز شعبے کے طالب علم عبدالرحمن کی تلاوت سے ہوا۔

اس موقعے پر شعبے کے اساتذہ پروفیسر خالد جاوید، پروفیسر ندیم احمد، پروفیسر عمران احمد عندلیب، پروفیسر سرورالہدیٰ، ڈاکٹر خالد مبشر، ڈاکٹر مشیر احمد، ڈاکٹر سید تنویر حسین، ڈاکٹر محمد مقیم، ڈاکٹر محمد آدم، ڈاکٹر جاوید حسن، ڈاکٹر ساجد ذکی فہمی، ڈاکٹر ثاقب عمران، ڈاکٹر نوشاد منظر، ڈاکٹر راہین شمع، ڈاکٹر غزالہ فاطمہ اور ڈاکٹر خوشتر زریں ملک کے علاوہ بڑی تعداد میں ریسرچ اسکالر اور طلبہ و طالبات موجود تھے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago