Categories: فکر و نظر

معروف ناول نگار مشرف عالم ذوقی کے انتقال پر اردو اکادمی دہلی کا اظہار تعزیت

معروف ناول نگار مشرف عالم ذوقی کے انتقال پر اردو اکادمی دہلی کا اظہار تعزیت

نئی دہلی 20اپریل(انڈیا نیرٹیو)

اردو کے معروف ناول نگار و افسانہ نویس مشروف عالم ذوقی دنیائے فانی سے دارِ بقاکی طرف کوچ کر گئے۔ وہ کافی عرصے سے عارضۂ قلب میں مبتلا تھے اور ان کا علاج بھی جاری تھا، لیکن گزشتہ کئی دنوں سے ان کی حالت ناگفتہ بہ تھی۔ حالاں کہ ان کا کورونا ٹسٹ نگیٹوآیا تھا لیکن وہ وینٹیلیٹرپر ہی تھے آج دوپہر ان کی حالت مزید خراب ہوگئی وہ جانبرنہ ہوسکے اور مالکِ حقیقی سے جاملے۔

اردو اکادمی، دہلی کے دفتر میں وائس چیئرمین حاجی تاج محمد کی صدارت میں ان کے انتقال پر ایک تعزیتی میٹنگ کا انعقاد کیاگیا۔ اس موقع پر حاجی تاج محمد نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران بڑے بڑے نامور ادیب و ناقد اور شاعر اس دنیا سے جس تواتر کے ساتھ رخصت ہو رہے ہیں یہ بڑا ہی اندوہناک سانحہ ہے۔ اللہ تمام رخصت ہونے والے ادیبوں، ناقدوں اور شاعروں کی مغفرت فرمائے۔ اور ان سب کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین مشرف عالم ذوقی کا اردو اکادمی ،دہلی سے بہت گہرا تعلق رہاہے۔ وہ اکادمی کے پروگراموں میں بڑی دلچسپی سے حصّہ لیتے تھے اور اکادمی کے سمیناروں میں ریسرچ اسکالروں کو توجہ سے سنتے تھے اور انھیں نہایت مفید مشوروں سے نوازتے تھے۔ اس موقع پر وائس چیئرمین اکادمی کے علاوہ اکادمی کے اسٹاف نے شرکت کی اور ان کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔

مشرف عالم ذوقی فکشن نگاری میں اپنی منفرد تخلیقات کی وجہ سے نمایاں حیثیت رکھتے تھے:ڈاکٹر نواز دیوبندی

برِصغیر کے مشہور ادیب،ناول نگارمشرف عالم ذوقی کے انتقال پر ادبی حلقوں کی فضائمغموم ہوگئی،مشرف عالم ذوقی کے انتقال پر عالمی شہرت یافتہ شاعر ڈاکٹر نواز دیوبندی نے گہرے افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ مشرف عالم ذوقی فکشن نگاری میں اپنی منفرد تخلیقات کی وجہ سے نمایاں حیثیت رکھتے تھے۔انہوں نے کہاکہ مشرف عالم ذوقی اردو ناول اور اردو افسانہ کی دنیاکامایہ ئ ناز نا م تھا،مشرف عالم ذوقی دبے کچلے طبقات کی آواز تھے،انہوں نے ان ہی موضوعات کو اپنے ناول اور افسانوں کا پلاٹ بنایا۔ ان کے دل میں مظلوموں کے لئے جو بے چینی اور تڑپ محسوس کی جاتی تھی وہ قابل قدر اور قابل تقلید ہے۔ ڈاکٹر نواز دیوبندی نے مشر ف عالم ذوقی کے انتقال کو اردو دنیا کاایک بہت بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے کہاکہ ذوقی صاحب علمی اور ادبی دنیا میں کافی مقبول رہے ہیں،ان کی نگاہ بلند اور فکر اونچی تھی،وہ عہد حاضر کے قومی اوربین الاقوامی مسائل پر گہری نظر رکھتے تھے۔ برصغیر کے اقلیتی طبقوں کے مسائل اور سماجی و انسانی سروکاروں کی انھوں نے اپنی تحریروں میں بھرپور ترجمانی کی، وہ موجودہ عہد کی گھٹن، صارفیت اور سیاسی ظلم و زیادتی کے خلاف مسلسل احتجاج کرتے رہے۔ ان کا فکشن اردو تک محدود نہیں ہے بلکہ دوسری زبانوں کے رسائل و جرائد میں بھی ان کی تخلیقات شائع ہوتی رہی ہیں، وہ اس عہد کے ان فن کاروں میں سے تھے جن کا تخلیقی کینوس وسیع و ہمہ رنگ تھا۔ ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں کئی ادبی اداروں نے انھیں مختلف اعزازات سے بھی نوازا۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرماکر درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔علاوہ ازیں ممتاز قلمکار مولانا ندیم الواجدی،ممتاز ادیب مولانا نسیم اختر شاہ قیصر،مشہور قلمکار مفتی ساجد کھجناوری،نامور کالم نگار سید وجاہت شاہ، معروف ادیب عبداللہ عثمانی اورشاعر و کوی ڈاکٹر شمیم دیوبندی نے بھی مشرف عالم ذوقی کے انتقال پر گہرے افسوس کااظہار کرتے ہوئے ان کے انتقال کو اردو دنیا کابڑا خسارہ قرار ہ دیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago