فکر و نظر

ماحولیات کے تحفظ کےلیےشروع کی گئی چپکو تحریک کےبارےمیں آپ کیاجانتےہیں؟

اتراکھنڈ کے ایک گاؤں میں جنگلات اور درختوں کی کٹائی کے خلاف شروع ہوااحتجاج ماحولیات کے تحفظ کے لیے ایک عظیم قربانی میں تبدیل ہو گیا،جس کی مثالیں برسوں بعد بھی دی جاتی ہیں۔ ماحولیاتی تحفظ سے متعلق چپکو تحریک 26 مارچ 1974 کو اتراکھنڈ کے چمولی ضلع میں شروع ہوئی۔

چمولی ضلع میں ڈھائی ہزار درختوں کی نیلامی کے بعد جب ٹھیکیدار نے ان درختوں کو کاٹنے کے لیے مزدور بھیجے تو اسے غیر متوقع احتجاج کا سامنا کرنا پڑا۔

رائنی گاؤں کی 27 خواتین، گورا دیوی کی قیادت میں، نیلامی کے بعد کاٹے جانے والے درختوں سے لپٹ گئیں۔ ان خواتین کا کہنا تھا کہ انہیں درختوں پر آرا چلانے سے پہلے ان پر آرا چلانا ہوگا۔

حکومت کو آخر کار ان خواتین کی مزاحمت کے سامنے جھکنا پڑا۔چپکو تحریک کی قیادت نامور ماہر ماحولیات سندر لال بہوگنا، گووند سنگھ راوت اور چندی پرساد بھٹ نے کی لیکن اس میں خواتین نے اہم کردار ادا کیا۔

اس تحریک کا اثر ملک کے ایک بڑے حصے میں محسوس ہوا۔ تحریک کی گونج پوری دنیا میں سنی گئی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago