سائنس

پے ٹی ایم سے قبل منی آڈر کی  تاریخی حقیقت سے کیا آپ واقف ہیں؟

جب پے ٹی ایم نہیں منی آرڈر تھا

 دو دہائیاں پہلے تک، جب ملک میں ایک جگہ سے دوسری جگہ رقم  بھیجنے کا کوئی ڈیجیٹل ذریعہ نہیں تھا،اس دور میں محکمہ ڈاک کی سروس – منی آرڈر،لوگوں کی اس ضرورت کو پورا کرتاتھا۔

شہر میں کام کرنے والے شخص کو اپنے دور دراز گاوں کے گھر محفوظ رقم بھیجنی ہوتی تھی یا شہر میں پڑھنے والے طلبا کے والدین کو ماہانہ اخراجات بھیجنا ہوتے تھے، حتیٰ کہ خاندانی شادییا تقریب میں شرکت نہیں کر پانے پر  شگون  بھیجنے کے لئے بھی منی آرڈر ہی سب سے پسندیدہ ذریعہ تھا۔

ہندوستان میں خطوط کے تبادلے کے لیے محکمہ ڈاک 1854 میں قائم کیا گیا تھا لیکن 01 جنوری 1880 کو منی آرڈر نامی ایک ایسی سروس شروع ہوئی جس نے جلد ہی عام ہندوستانیوں کی زندگی میں جگہ بنا لی۔ شروع میں یہ کسی معجزے سے کم نہیں تھا۔ ضرورت مند شخص ڈاکخانہ جا کر متعلقہ رقم جمع کراواکر رقم ادا کرتا اورجہاں اسے رقم پہنچانی ہوتی تھی، اس کا فارم بھر کر جمع کر ا دیتا۔  پندرہ دن کے اندر متعلقہ علاقے کا ڈاکیہ اس پتے پر پہنچ جاتا جہاں صارف نے رقم بھیجی ہے۔ ڈاکیہ اتنی رقم متعلقہ شخص کو دیتا تھا۔

ایک طویل عرصے کے بعد، ہندوستانی معاشرے میں منی آرڈر کی کم ہوتی مطابقت کو دیکھتے ہوئے، سال 2015 میں، ہندوستانی محکمہ ڈاک نے اسے بند کرنے کا فیصلہ کیا۔ تاہم آج کی ضرورت کے مطابق اسے ڈیجیٹل سروس میں تبدیل کر دیا گیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago