ملک کی سب سے بڑی دو پہیہ گاڑیاں بنانے والی کمپنی ہیروموٹو کارپ نے دارالحکومت دہلی میں اپنے الیکٹرک اسکوٹروڈا وی ون کی سپلائی شروع کر دی ہے۔ کمپنی نے پہلے اپنے برانڈ کی پہلی الیکٹرک وہیکل (ای وی) الیکٹرک اسکوٹر بنگلورو اور جے پور میں ڈیلیوری شروع کی تھی۔
ہیرو موٹو کارپ نے بدھ کو اسٹاک مارکیٹ کو دی گئی معلومات میں کہا کہ بنگلورو اور جے پور کے بعد دہلی میں الیکٹرک اسکوٹروڈا وی ون کی سپلائی شروع ہو گئی ہے۔ کمپنی نے کہا کہ وہ الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت کے آغاز کے ساتھ کئی شہروں میں سیلز اور چارجنگ نیٹ ورک کو وسعت دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔
کمپنی کے ایمرجنگ موبلٹی بزنس یونٹ کے سربراہ سودیش سریواستو نے کہا کہ ہم نے تینوں شہروں میں اس ای وی ماڈل کی سپلائی شروع کرنے کے ساتھ اپنے منصوبے کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا ہے۔ سریواستو نے کہا کہ ہمارا اگلا ہدف ملک اور عالمی منڈیوں میں اپنے سیلز اور چارجنگ نیٹ ورک کو بڑھانا ہے۔
ہیرو موٹو کارپ وڈا وی ون کو اکتوبر 2022 میں دو ورزن پرو اور پلس میں متعارف کرایاتھا۔وڈا وی ون کا مقابلہ اولا ایس ون پرو ،ایتھر 450ایکس اور ٹی وی ایس آئی کیوب سے ہے۔
ہیرو موٹو کارپ وڈا وی ون پلس کی بنگلورو میں ایکس شو روم قیمت 1.45لاکھ روپے ہے جبکہ وڈا پرو کی قیمت 1.59لاکھ روپے ہے ۔ دہلی میں ریاستی حکومت کی سبسڈی کے بعد قیمت 1.28 لاکھ روپے سے 1.39 لاکھ روپے تک ہے، جب کہ جے پور میں سبسڈی کے بعد اس کی قیمت 1.34 لاکھ روپے سے 1.47 لاکھ روپے ہے۔