سری ہری کوٹا ، 10 فروری ( انڈیا نیرٹیو)
انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے آج صبح ستیش دھون اسپیس سینٹر سے اپنا نیا اور سب سے چھوٹا راکٹ (ایس ایس ایل وی ۔ڈی 2) خلا میں روانہ کیا۔ایس ایس ایل وی ۔ڈی 2 نے تین سیٹلائٹ لے کر خلا میں پرواز بھری۔
ان میں امریکی کمپنی انٹاریس کا سیٹلائٹ جے اے این یو ایس-1، چنئی کے اسپیس اسٹارٹ اپ اسپیس کڈز کا سیٹلائٹ آزادی سیٹ-2 اور اسرو کا سیٹلائٹ ای او ایس-07 شامل ہیں۔ یہ تینوں سیٹلائٹس 450 کلومیٹر دور سرکلر مدار میں نصب کیے جائیں گے۔
اسرو کے مطابقایس ایس ایل وی کا استعمال 500 کلوگرام تک کے سیٹلائٹ کو نچلے مدار میں بھیجنے کے لیے کیا جاتا ہے۔
یہ راکٹ آن ڈیمانڈ کی بنیاد پر کفایتی قیمت پر سیٹلائٹ لانچ کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ 34 میٹر لمبے ایس ایس ایل وی راکٹ کا قطر 2 میٹر ہے۔ یہ راکٹ کل 120 ٹن وزن کے ساتھ اڑ سکتا ہے۔ اس راکٹ کی پہلی پرواز گزشتہ سال اگست میں ناکام ہو گئی تھی۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…