سائنس

جیو نے بیک وقت 11 شہروں میں لانچ کیا ٹرو5 جی

اب تک کا سب سے بڑا رول آؤٹ

ریلائنس جیو نے 11 شہروں یعنی لکھنؤ، تریویندرم، میسور، ناسک، اورنگ آباد، چندی گڑھ، موہالی، پنچکولہ، زیرکپور، کھرار اور ڈیراباسی میں اپنی  ٹرو 5 جی  خدمات کا سب سے بڑا ملٹی اسٹیٹ لانچ  کا اعلان  کیا۔  ریلائنس جیو ترویندرم، میسور، ناسک، اورنگ آباد، چندی گڑھ ٹرائی سٹی بشمول موہالی، پنچکولہ، زیرکپور، کھرار اور ڈیراباسی میں 5 جی  خدمات شروع کرنے والا پہلا اور واحد آپریٹر بن گیا ہے۔

جیو ٹرو 5 جی نیٹ ورک سے جڑے ان نئے 11 شہروں کے  جیو صارفین کو’ جیو ویلکم آفر’ کے تحت مدعو کیا جائے گا۔ مدعو کردہ جیو صارفین کو بغیر کسی اضافی قیمت کے 1Gbps+ رفتار اور لامحدود ڈیٹا ملے گا۔

اس موقع پر تبصرہ کرتے ہوئے،  جیو کے ایک ترجمان نے کہا، “ہمیں 11 شہروں میں بیک وقت 5جی متعارف کروانے پر فخر ہے اور یہ ہمارے سب سے بڑے لانچوں میں سے ایک ہے جب سے ہم نے  ٹرو 5 جی  سروسز کا آغاز کیا ہے۔ ان 11 شہروں میں جیوکے لاکھوں صارفین  جیو ٹرو 5 جی ٹیکنالوجی کے فوائد کے ساتھ 2023 کا آغاز کریں گے۔

اہم سیاحتی مقامات ہونے کے علاوہ یہ شہر ہمارے ملک کے بڑے تعلیمی مراکز بھی ہیں۔  جیو کی ٹرو  5 جیخدمات کے آغاز کے ساتھ، خطے کو نہ صرف بہترین ٹیلی کام نیٹ ورک ملے گا، بلکہ ای گورننس، تعلیم، آٹومیشن، مصنوعی ذہانت، گیمنگ، صحت کی دیکھ بھال کے شعبوں میں،زراعت، آئی ٹی اور ایس ایم ای کاروبارکےشعبوں میں ترقی کے نئے  دروازے بھی کھلیں گے۔

ہم چندی گڑھ کی انتظامیہ، پنجاب، ہریانہ، کیرالہ، کرناٹک، مہاراشٹرا اور اتر پردیش کی ریاستی حکومتوں کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے سیکٹر کو ڈیجیٹل بنانے کی ہماری کوششوں میں مسلسل تعاون اور مدد کی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago