سائنس

ہندوستان میں انٹرنیٹ میڈیا پر’اشتہار شدہ مواد‘کی اطلاع دینا لازمی

مرکزی حکومت نے انٹرنیٹ میڈیا کے ذریعے اپنی مصنوعات کی تشہیر کرنے والی کمپنیوں کے لیے اصول بنایا ہے۔ اس ضابطے کے مطابق اب کمپنیوں کو مصنوعات اور اس کی فروخت سے متعلق ہر قسم کی معلومات کو واضح طور پر عام کرنا ہو گا۔

اس کے تحت کمپنیوں اور دیگر پروڈیوسروں کو اپنی مصنوعات کے ساتھ دیے گئے تحائف، ہوٹل میں قیام یا کھانے کی سہولیات دینے، شیئر دینے، قیمت میں رعایت دینے، انعام دینے، مستقبل کی خدمات دینے اور اسکیم کا حصہ بنانے کے بارے میں مکمل معلومات دینی ہوگی۔ یہ معلومات نہ دینے والوں کو تعزیری قانونی کارروائی اور اشتہار پر پابندی کی تنبیہ کی گئی ہے۔ ضابطے کی خلاف ورزی پر 50 لاکھ روپے جرمانہ اور اشتہارات دکھانے پر چھ سال کی پابندی لگ سکتی ہے۔

حکومت کی طرف سے جاری کردہ رہنما خطوط میں کہا گیا ہے کہ مصنوعات کے ساتھ دی گئی معلومات آسان اور واضح زبان میں ہونی چاہیے جو آسانی سے سمجھ میں آجائے۔ یہ معلومات اس طرح دی جانی چاہئیں کہ وہ پروڈکٹ دیکھنے والے لوگوں سے چھوٹ نہ جائیں۔ یہ اطلاعات لائیو اسٹریمنگ میں دی جا سکتی ہیں۔

حکومت نے یہ اصول انٹرنیٹ میڈیا پر گمراہ کن اشتہارات کی بھرمار کے پیش نظر بنایا ہے۔ اس سے صارفین کے مفادات کا تحفظ یقینی ہو گا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ انٹرنیٹ میڈیا پر اشتہارات سے حاصل ہونے والی آمدنی میں ہر سال 20 فیصد کی شرح سے اضافہ ہو رہا ہے۔

اس کے 2025 تک بڑھ کر 2,800 کروڑ روپے ہونے کا امکان ہے۔ یہ ہدایات مرکزی حکومت کی صارفین کے امور کی وزارت نے جاری کی ہیں۔ کمپنیاں، مشہور شخصیات، انٹرنیٹ میڈیا اور ورچوئل میڈیا اس کے دائرے میں آئیں گے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago