سائنس

ناسا کے’اورین‘ نے مکمل کیا چاند کا مشن, 11دسمبرکو زمین پر واپس آئے گا

(واشنگٹن،6 دسمبر (انڈیا نیرٹیو

امریکی خلائی ایجنسی ناسا کا اورین خلائی جہاز چاند کا مشن مکمل کرنے کے بعد زمین کی طرف روانہ ہو گیا ہے۔ اورین خلائی جہاز پیر کو چاند کے قریب سے گزرا اور اس نے زمین پر واپس آنے کے لیے کشش ثقل کی مدد کا استعمال کیا۔ اسی کے ساتھ آرٹیمیس-1 مشن کی واپسی کا سفر شروع ہو گیا ہے۔

بغیر ڈرائیور ٹیم والے ناسا کے اورین خلائی جہاز نے اپنے قریب ترین مقام سے 80 میل (130 کلومیٹر) سے بھی کم فاصلے پر پرواز کیا۔ اس دوران چاند کے پاس پہنچنے پر 30 منٹ تک کیپسول سے رابطہ بھی منقطع رہا۔

اورین پروگرام کے ڈپٹی مینیجر ڈیبی کورتھ نے کہا کہ خلائی جہاز کیسا مظاہرہ کر رہا ہے، اس کو لیکر ہم اس سے زیادہ خوش نہیں ہو سکتے۔لیکن جب رابطہ بحال ہوا تو اسکرین پر شاندار فوٹیج چمکنے لگی۔ کمرے میں موجود ہر شخص اس فوٹیج کو دیکھتا ہی رہ گیا۔

پیر کو مشن کا آخری دن تھا۔ ناسا کے میگا مون راکٹ ایس ایل ایس نے 16 نومبر کو فلوریڈا سے پروراز بھری تھی۔ شروع سے آخر تک یہ سفر تقریباً ساڑھے 25 دن تک جاری رہا۔

اورین خلائی جہاز 11 دسمبر کو مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بج کر 40 منٹ پر سین ڈیئیگو سے دور بحر الکاہل میں اترے گا۔ یہاں اسے امریکی بحریہ کے جہاز پرچڑھایا جائے گا۔ اس سے قبل مشن کے دوران، اورین نے چاند کے چاروں سمت دور دراز مدار میں تقریباً چھ دن گزارے۔ اس کا مطلب ہے بلندی اور چاند کی سمت کے مخالف سفر کرنا۔

ایک ہفتہ قبل اورین نے ہمارے سیارے سے 280,000 میل (450,000 کلومیٹر) کے فاصلے کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago