سائنس

واٹس ایپ کو دہلی ہائی کورٹ سے جھٹکا،پرائیویسی پالیسی پرکورٹ نےکیا کہا؟

نئی دہلی، 25 اگست (انڈیا نیرٹیو)

 دہلی ہائی کورٹ نے واٹس ایپ کی نئی پرائیویسی پالیسی پر مسابقتی کمیشن کی انکوائری پر روک لگانے سے انکار کر دیا ہے۔ عدالت نے واٹس ایپ اور اس کی ذیلی کمپنی فیس بک (میٹا) کی تحقیقات کو چیلنج کرنے والی درخواستوں کو خارج کر دیا ہے۔ عدالت نے 25 جولائی کواس معاملے میں فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

 سماعت کے دوران، میٹا نے کہا تھا کہ مسابقتی کمیشن فیس بک کی اس بنیاد پر تحقیقات نہیں کر سکتا کہ وہ واٹس ایپ کیبھی مالک ہے۔ سینئر وکیل مکل روہتگی نے میٹا کی طرف سے پیش ہوتے ہوئے کہا تھا کہ میٹا کے پاس واٹس ایپ پر ملکیتی حقوق ہیں، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ مسابقتی کمیشن رازداری سے متعلق امور کی تحقیقات کرے۔

 روہتگی نے کہا تھا کہ فیس بک کے خلاف کچھ نہیں ملا ہے۔ ازخود نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سپریم کورٹ 2016 اور 2021 کی پرائیویسی پالیسیوں کا جائزہ لے رہی ہے۔ اس لئے کسی بھی محکمہ کی طرف سے انکوائری کرانے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

مرکزی حکومت کا موقف ہے کہ آئی ٹی قوانین کو چیلنج کرنے والی واٹس ایپ اور فیس بک کی درخواستیں قابل سماعت نہیں ہیں۔ مرکز نے کہا ہے کہ واٹس ایپ اور فیس بک دونوں غیر ملکی کمپنیاں ہیں، اس لئے انہیں آئین کے آرٹیکل 32 اور 226 کا فائدہ نہیں دیا جا سکتا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago