ہندوستان کی پرینکا گوسوامی اور وکاس سنگھ نے اتوار کو یہاں ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے آخری دن بالترتیب خواتین اور مردوں کی 20 کلومیٹر ریس واک مقابلے میں چاندی اور کانسہ کے تمغے جیتے۔ قومی ریکارڈ ہولڈر پرینکا خواتین کی 20 کلومیٹر پیدل چال میں چین کی یانگ لیوجنگ (1:32:37) سے پیچھے رہیں اور ایک گھنٹہ 34 منٹ اور 24 سیکنڈ کا وقت لے کر دوسرے مقام پر رہیں۔اس طرح انہوں نے اس مقابلے میں چاندی کا تمغہ اپنا نام کیا۔ ان نے بعد جاپان کی یوکیکو اومینو نے 1:36:17 کے وقت کے ساتھ کانسہ کا تمغہ جیتا۔
تاہم پرینکا کا بہترین وقت 1 گھنٹہ 28 منٹ اور 45 سیکنڈ ہے۔ اس مقابلے میں حصہ لینے والی ایک اور ہندوستانی بھاونا جاٹ 1 گھنٹہ 38 منٹ اور 26 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہیں۔ مردوں کی 20 کلومیٹر پیدل چال میں وکاس نے ایک گھنٹہ 29 منٹ اور 32 سیکنڈ کا وقت لے کر کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔ اس مقابلے میں جاپان کے یوتارو مورایاما (1:24:40) نے سونے کا تمغہ جیتا، جبکہ چین کے وانگ کائی ہوا(1:25:29) نے چاندی کا تمغہ جیتا۔
بھارت کے قومی ریکارڈ ہولڈر اکشدیپ سنگھ ریس مکمل نہیں کر سکے کیونکہ انہیں ججوں نے نااہل قرار دے دیا۔ وکاس کا بہترین وقت ایک گھنٹہ، 20 منٹ، پانچ سیکنڈ ہے۔ بین الاقوامی سطح پر یہ ان کا پہلا تمغہ ہے۔ دولت مشترکہ کھیل2022 میں 10 کلومیٹر پیدل چال میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی پرینکا اور وکاس 17 سے 29 اگست تک ہنگری کے بڈاپیسٹ میں ہونے والی عالمی چیمپئن شپ اور 2024 میں ہونے والے پیرس اولمپکس کے لیے پہلے ہی کوالیفائی کر چکے ہیں۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…