تفریح

شاہ رخ خان نے عامر خان کے لیے خریدا تھا لیپ ٹاپ، اداکار نے 5 سال تک نہیں کیا استعمال،جانیں تفصیلات

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اور عامر خان کے درمیان کافی  دوستانہ تعلقات ہیں۔ یوں تو آج دونوں نے اپنی زندگی میں بہت کچھ حاصل کر لیا ہے لیکن درمیان میں ایک وقت ایسا بھی آیا جب دونوں نے ایک دوسرے پر بہت تنقید کی تھی۔ اس سے پہلے بھی دونوں اچھے دوست تھے۔

 شاہ رخ کو ٹیکنالوجی سے بے حد محبت ہے۔ وہ کسی بھی نئی ٹیکنالوجی کے بارے میں جاننے کے لیے ہمیشہ آگے رہتے ہے۔1996 کے دوران نئی ٹیکنالوجی کے ساتھ ایک نیا لیپ ٹاپ مارکیٹ میں آیا۔ اس وقت شاہ رخ نے عامر خان کو لیپ ٹاپ لینے کا مشورہ دیا تھا۔ بالآخر شاہ رخ نے خود عامر کے لیے لیپ ٹاپ خریدا اور انہیں تحفے میں دیا۔ تاہم عامر خان نے 5 سال تک اس لیپ ٹاپ کو ہاتھ تک نہیں لگایا۔ حال ہی میں ایک پروگرام کے دوران عامر نے یہ واقعہ سنایا۔

عامر نے کہا، ”ٹیکنالوجی اور میرا کوئی دور کا رشتہ نہیں ہے۔ میں آپ کو ایک لطیفہ سناتا ہوں۔ 1996 کے دوران میں اور شاہ رخ ایک شو کے لیے بیرون ملک تھے۔ اس وقت توشیبا کمپنی کا نیا بلینک لیپ ٹاپ مارکیٹ میں آیاتھا۔ شاہ رخ تب بھی اس کو لے کر بہت پرجوش تھے۔ اس وقت مجھے واقعی لیپ ٹاپ کی ضرورت نہیں تھی۔ پھر شاہ رخ نے میرے لیے بھی وہی لیپ ٹاپ خریدا“۔

عامر نے مزید کہا،”پانچ سال بعد، جب میرے ایک نئے مینیجر نے مجھ سے الگ رکھا ہو ا لیپ ٹاپ طلب کیا، تب میں نے اسے دے دیا، لیکن لیپ ٹاپ کام نہیں کر رہا تھا۔ میں نے تقریباً 5 سال تک اس لیپ ٹاپ کو ہاتھ تک نہیں لگایا“۔ اچھے دوست ہونے کے باوجود دونوں نے ابھی تک ایک ساتھ کام نہیں کیا۔ دونوں کو پہلی اور آخری بار آشوتوش گواریکر کی فلم ‘پہلا نشہ’ میں ایک اسپیشل اپیئرینس میں  ساتھ دیکھا گیا تھا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago