Categories: کھیل کود

پاکستان ایک مذاق بن کررہ گیا

پاکستان ایک مذاق بن کررہ گیا

ڈاکٹر ویدپرتاپ ویدک

جناح نے پاکستان اس لیے بنایا تھا تاکہ یہ ایک مثالی اسلامی قوم بن سکے اور مسلمان سر اٹھا کر وہاں رہ سکیں ، لیکن 73 سال گزرنے کے بعد بھی کیا صورت حال ہے؟ یہ ایک صحت مند اور مضبوط قوم نہیں،بلکہ ایک مذاق بن گیاہے ۔ پاکستان کی پارلیمنٹ میں ان کے ایک وزیر فواد چوہدری نے اپنی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے سال ہندوستان کے پلوامہ میں ہونے والا دہشت گرد انہ حملہ پاکستان نے کیا تھا اور پاکستانیوں نے ہندستان میں داخل ہوکر اسے اس کی سرزمین پر ہلاک کردیا تھا۔ اس حملے میں 40 ہندستانی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

چودھری کا بیان اورامریکہ میں عمران خان کا بیان کہ پاکستان میں ہزاروں دہشت گرد سرگرم ہیں اس سے کیا ثابت ہوتا ہے؟ کیا ایسا نہیں ہے کہ پاکستان ، جس کا مطلب ہے ’مقدس مقام‘، انتہائی ناپاک حرکتوں کا ٹھکانہ بن گیا ہے۔ پاکستان میں ہر سال ہزاروں بے گناہ مسلمان مارے جاتے ہیں ، یہ دہشت گرد ہندستان اور افغانستان کے امن پسند لوگوں کو بھی نہیں بخشا کرتے! ان کا اسلام دہشت کا مترادف ہے۔ اس کی وجہ سے ، اب بہت سارے مسلم نوجوانوں نے فرانس اور دیگر یوروپی ممالک میں بھی دہشت پھیلائی ہے۔ معلوم نہیں کہ بین الاقوامی مالیاتی ادارے کے سامنے پاکستان اپنا چہرہ کیسے چھپائے گا؟

چودھری کے بیان پرپارلیمنٹ میں مسلم لیگ نواز کے رہنما ایاز صادق کا ردعمل سن کر ، کیا عمران کی حکومت شرم کے مارے ڈوب نہیں مر رہی؟ صادق نے کہا ہے کہ پلوامہ واقعے کے بعد جب ہندوستانی پائلٹ ابھی نندن کی رہائی کی بات سامنے آئی تو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور کمانڈر قمر جاوید باجوہ ارکان پارلیمنٹ کے سامنے پیش ہوئے۔ اس کے پاؤں کانپ رہے تھے اور پیشانی سے پسینہ آرہا تھا۔ قریشی نے کہا کہ ہندوستان کے پائلٹ کو اللہ کی خاطر فوری طور پر رہا کیا جانا چاہیے ، کیونکہ بھارت کا حملہ رات نو بجے ہونے والا ہے۔

صادق کے اس بیان پر عمران کی حکومت پر اعتراضات کی بوچھارہو رہی ہے اور فواد چودھری بھی پلٹا کھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔جس کے نتیجہ میں پاکستانی قائدین عوامی حمایت اوہمدردی سے محروم ہورہے ہیں۔ پاکستان میں اس داخلی اور باہمی چپقلش کا سب سے بڑا فائدہ کس کو ہو رہا ہے؟ نریندر مودی کو۔ مودی کا خوف پاکستانی عوام میں پھیل رہا ہے اور وہ اپنے قائدین اور فوج سے بھی مایوسی کا شکار ہورہے ہیں۔

(مضمون نگار مشہور صحافی اور کالم نگار ہیں ۔)

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago