Categories: کھیل کود

افغانستان کی جیت سے غمزدہ قوم جی اٹھی ، افغانستان میں جشن کا ماحول

افغانستان کی فتح قوم کے مسکرانے کی وجہ بنی: راشد خان

کابل،26اکتوبر(انڈیا نیرٹیو)

افغانستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑی اور لیگ اسپنر راشد خان کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شاندار کامیابی سمیٹنے پر کہنا ہے کہ اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ میں ہماری جیت قوم کے مسکرانے کی وجہ بنی۔انہوں نے ٹوئٹر میچ کی کچھ تصاویر شیئر کیں اورقوم کے نام پیغام میں  لکھا کہ ’سب لوگوں کو زبردست آغاز مبارک ہو، مجھے امید ہے کہ اس جیت نے آپ کو مسکرانے اور جشن منانے کے لیے کچھ دیا ہے۔‘راشد خان نے عزم کا اظہار بھی کیا کہ انشاء  اللہ ہم بہترین پرفارمنس دیں گے   اور ملک و قوم کا سر فخر سے بلند کریں گے۔خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغان بیٹسمینوں کی دھواں دار بیٹنگ کے بعد اسپنر مجیب الرحمن نیتباہ کن بولنگ کرتے ہوئے اسکاٹ لینڈ کو یکطرفہ شکست سے دوچار کیا۔

افغانستان کی جیت سے غمزدہ قوم جی اٹھی ہے: اشرف غنی

سابق افغان صدر اشرف غنی نے بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں افغانستان کی اسکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار فتح پر پیغام جاری کیا ہے۔اشرف غنی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری پیغام  میں کہا کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف قومی افغان کرکٹ ٹیم کے ہیروز کی فتح پر عظیم افغان قوم کو مبارکباد!

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میچ میں شاندار کامیابی سمیٹنے والے کرکٹرز آج ایک غمزدہ قوم کے چہرے پر مسکراہٹ لائے اور سب کے دلوں میں نئی امیدیں جگائیں کہ یہ قوم زندہ ہے اور اسے کوئی یرغمال نہیں بنا سکتا۔خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغان بیٹسمینوں کی دھواں دار بیٹنگ کے بعد اسپنر مجیب الرحمن نیتباہ کن بولنگ کرتے ہوئے اسکاٹ لینڈ کو یکطرفہ شکست سے دوچار کیا۔مجیب الرحمن نے30 رنز دے کر پانچ اور راشد خان نے 9رنز کے عوض چار کھلاڑیوں کو ا?ؤٹ کیا۔ افغانستان نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ با آسانی130رنز سے جیت لیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago