فٹ انڈیا فریڈم رن 3.0 کا آغاز آج گاندھی جینتی کے موقع پر اتوار کی صبح نئی دہلی کے میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں ہوا۔ 2020 میں کوویڈ 19 وبائی بیماری کے عروج کے دوران حکومت ہند کی طرف سے شروع کی گئی سب سے بڑی ملک گیر تحریکوں میں سے ایک، تیسرے ایڈیشن کا آغاز مشترکہ طور پر ایک فٹ انڈیا پلاگ کے ساتھ کیا گیا جسے مرکزی وزیر قانون و انصاف جناب کرن رجیجو اور مرکزی وزیر امور نوجوان جناب انوراگ سنگھ ٹھاکرنے چلایا۔
فٹ انڈیا فریڈم رن کا تیسرا ایڈیشن آج 2 اکتوبر سے شروع ہوا اور 31 اکتوبر تک جاری رہے گا۔اس کے علاوہ اتوار کے روز ہندوستان کے سابق وزیر صحت جناب ہرش وردھن گوئل، سکریٹری کھیل شریمتی سوجاتا چترویدیبھی موجود تھے۔
اس موقع پر ڈائرکٹر جنرل، اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا شری سندیپ پردھان، فٹ انڈیا کے سفیر ریپو دمن بیولی کے ساتھ ساتھ وزارت کھیل اور سپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے دیگر عہدیداروں کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔
وزیر اعظم کے وژن کو دہراتے ہوئے، شری کرن رجیجو نے ذکر کیا، “جب شری نریندر مودی نے 2019 میں فٹ انڈیا تحریک شروع کی، تو ان کا وژن پوری قوم کو فٹ بنانا تھا۔
برسوں سے جاری یہ تحریک اب اتنی بڑی کامیابی بن چکی ہے۔ اب ہر کوئی اس تحریک میں شامل ہونے میں دلچسپی رکھتا ہے اور فٹ انڈیا موبائل ایپ بھی ہر ایک دن بڑے جوش و خروش کے ساتھ ڈاؤن لوڈ کی جا رہی ہے
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…