لوسیل ، 19 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)
فیفا ورلڈ کپ 2022 کا ٹائٹل جیتنے کے بعد ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی نے کہا کہ ٹرافی جیتنا ان کا خواب تھا۔ انہوں نے ورلڈ کپ میں ٹیم کو سپورٹ کرنے پر شائقین کا شکریہ بھی ادا کیا۔
میسی نے انسٹاگرام پر لکھا ’ورلڈ چیمپئنز!میں نے یہ ٹائٹل جیتنے کا خواب اتنی بار دیکھا،میں اسے اتنا چاہتا تھا کہ مجھے اب بھی یقین نہیں آرہا کہ ہم نے اسے جیت لیا ہے۔ میری فیملی کا بہت شکریہ،جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا اور وہ تمام لوگ جو ہم پر یقین رکھتے ہیں۔
ہم نے ایک بار پھر دکھایا ہے کہ جب ہم مل کر لڑتے ہیں اور متحد ہوتے ہیں تو ہم اسے حاصل کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں جو ہم کرنا چاہتے ہیں یہ گروپ ایک ہی خواب کے لیے لڑنے کی طاقت رکھتا ہے۔یہ تمام ارجنٹائن کا خواب تھا۔ ہم نے کر دکھایا!
میسی نے یہ بھی کہا کہ وہ ابھی ریٹائرمنٹ کے بارے میں نہیں سوچ رہے اور ارجنٹینا کے لیے فٹبال کھیلنا جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا،’نہیں،میں ارجنٹائن کی قومی ٹیم سے ریٹائر ہونے والا نہیں ہوں۔ میں ایک چمپئن کے طور پر کھیلنا جاری رکھنا چاہتا ہوں۔’
اتوار کو ارجنٹینا نے فرانس کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 4-2 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ مقررہ وقت کے بعد دونوں ٹیمیں 3-3 گول سے برابر تھیں،جس کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ کا سہارا لیا گیا،جس میں ارجنٹائن نے فتح حاصل کی۔لیونل میسی کو گولڈن بال سے نوازا گیا،یہ ایوارڈ فیفا ورلڈ کپ کے بہترین کھلاڑی کو دیا جاتا ہے۔
اس سال اپنے آخری فیفا ورلڈ کپ میں کھیلتے ہوئے، میسی پورے ٹورنامنٹ میں اچھی فارم میں رہے ہیں۔ انہوں نے وہ سب کچھ کیا جو ہر کھلاڑی اتنے بڑے ٹورنامنٹ میں کرنے کا خواب دیکھتا ہے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…