عالمی

پاکستانی طالبان دہشت گردوں نے انسداد دہشت گردی کے مرکز پر کیاقبضہ

سنٹر میں موجود کئی پولیس والوں کو یرغمال بنا لیا، ایک پولیس اہل کار کی موت

اسلام آباد، 19 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

 پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع بنوں میں دہشت گردوں نے پولیس سے اسلحہ چھین لیا اور ایک انسداد دہشت گردی مرکز پر قبضہ کر لیا۔ پاکستانی طالبان دہشت گردوں نے پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنالیا، جس میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات رکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ گرفتار دہشت گردوں کو ضلع بنوں کے علاقے کینٹ میں انسداد دہشت گردی مرکز میں رکھے جاتے ہیں۔

وہاں ان سے پوچھ گچھ کی جارہی تھی جب ایک دہشت گرد نے ایک پولیس اہلکار سے اے کے 47 رائفل چھین کر فائرنگ کردی۔ اس نے مرکز میں موجود دیگر دہشت گردوں کو رہا کر دیا اور مل کر کمپلیکس کا کنٹرول سنبھال لیا۔ ان لوگوں نے وہاں موجود کئی پولیس اہلکاروں کو بھی یرغمال بنا لیا۔

اس پورے واقعہ میں ایک پولیس اہلکار کی موت ہو گئی۔ کچھ لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پاک فوج نے یرغمالیوں کی رہائی اور انسداد دہشت گردی مرکز کو آزاد کرانے کے لیے آپریشن شروع کر دیا ہے۔

 بنوں کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد اقبال نے کہا کہ مرکز پر باہر سے کوئی حملہ نہیں ہوا۔ دوران تفتیش ایک دہشت گرد نے پولیس اہلکار کی رائفل چھین کر عمارت پر قبضہ کر لیا۔ خیبرپختونخوا کے سابق وزیر اعلیٰ اکرم خان درانی اور صوبائی وزیر شاہ محمد دہشت گردوں سے مذاکرات کے لیے بنوں پہنچ گئے ہیں۔ یہ دونوں بنوں کے رہائشی ہیں۔دریں اثناء   دہشت گردوں نے انہیں بحفاظت افغانستان لے جانے کے لیے ہیلی کاپٹر کا مطالبہ کیا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago