Categories: کھیل کود

بھابھا ایٹومک ریسرچ سینٹر میں آنکھوں کے کینسر کی علاج کی تھراپی تیار

Bhabha Atomic Research Centre

شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت(آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر، عملے عوامی شکایات، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ نے بینائی سے متعلق ٹیومر کے علاج کے لئے ملک میں ہی تیار کردہ پہلی روتھینیم 106 پلیک کی شکل میں آنکھوں کے کینسر کی علاج کی تھراپی تیار کرنے کے لئے بھابھا ایٹومک ریسرچ سینٹر ، ممبئی کی تعریف کی ہے۔سرجن کے لئے اس پلیک کو سنبھالنا بہت آسان اور سہولت مند ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ اس پلیک کو بین الاقوامی معیارات کے مطابق مانا گیا ہے۔

بھابھا ایٹومک ریسرچ سینٹر میں آنکھوں کے کینسر کی علاج کی تھراپی تیار.

قابل ذکر بات یہ ہے کہ ایٹمی توانائی کے محکمے(ڈی اے ای) کے چیئر مین کم سیکریٹری ڈاکٹر کے این ویاس نے آنکھوں سے جڑی اس بیماری کے علاج کے امکانات پر پچھلے اکتوبر میں ایٹمی توانائی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، ڈاکٹر جتندر سنگھ سے آنکھوں سے متعلق تفصیل سے گفتگو کی تھی اور وزیر موصوف کو یہ بتایا تھا کہ ایٹمی توانائی کا محکمہ اس میں کیا رول نبھا سکتا ہے۔اس سلسلے  میں ڈاکٹر جتندر سنگھ کی تجویز پر ایٹمی توانائی کے محکمے نے اس سمت میں آگے بڑھنے کے لئے نئی دہلی میں واقع آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس)کے آنکھوں سے متعلق  ڈاکٹر راجندر پرساد سینٹر فار سائنسز کا تعاون لینا شروع کیا ۔

کچھ مدت بعد ایمس نئی دہلی اس بات پر متفق ہوا. کہ وہ بھابھا ایٹمی ریسرچ سینٹر کے ذریعے آنکھوں کے کینسر علاج کے لئے تیار کئے گئے. پلیک کا استعمال مریضوں کے علاج کے دوران کرے گا۔ ستمبر 2020ء میں ایمس نے پہلی بار اس پلیک کا استعمال ایک ایسے مریض کی آنکھوں پر کیا . جسے کورائیڈل ہیمن جیوما تھا۔ اس علاج کے نتائج کافی حوصلہ افزا اور اطمینان بخش رہے ہیں۔

Bhabha Atomic Research Centre

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago