کھیل کود

فیفاورلڈکپ میں بڑااپ سیٹ،سعودی عرب نےخطاب کی دعویدارارجنٹینا کودی شکست

فیفا فٹبال ورلڈ کپ کے تیسرے روز بڑا الٹ پھیر دیکھنے کو ملا  ہے۔ گروپ سی کے میچ میں سعودی عرب نے دو مرتبہ کی چیمپئن ارجنٹیناکو 2-1 سے شکست دے کر سب کو حیران کر دیا۔

 میچ میں سعودی عرب نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ ٹیم کی جانب سے صالح السہری نے 48ویں منٹ میں اور سالم الداوسری نے 53ویں منٹ میں گول کیا۔

دوسری جانب ارجنٹینا کی جانب سے واحد گول کپتان لیونل میسی نے کیا۔ اس طرح سعودی عرب نے جیت درج کر ورلڈ کپ میں شاندار آغاز کیا ہے۔

میچ کے پہلے ہاف میں ارجنٹینا کی ٹیم نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا۔ ٹیم کی جانب سے پہلا گول کپتان لیونل میسی نے کیا۔ میسی کو 10ویں منٹ میں پنالٹی ملی اور اسے انہوں نے گول میں تبدیل کر دیا۔

 اس طرح ارجنٹائن پہلے دس منٹ میں 1-0 سے آگے ہو گیا۔ تاہم اس کے بعد ارجنٹینا پہلے ہاف میں کوئی گول نہ کرسکا۔ پہلے ہاف کے اختتام پر ارجنٹینا  کو 1-0 کی برتری حاصل تھی۔

دوسرے ہاف میں سعودی عرب نے شاندار واپسی کی۔ ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 48ویں منٹ میں پہلا گول کیا۔ سعودی عرب کی جانب سے صالح السہری نے گول کرکے اسکور 1-1 سے برابر کردیا۔

 اس کے بعد 53ویں منٹ میں سیلم الداوسری نے ٹیم کے لیے دوسرا گول کر کے اپنی ٹیم کو 2-1 سے آگے کر دیا۔ سعودی عرب نے کھیل کے اختتام تک برتری قائم  رکھی اور میچ جیت لیا۔

خطاب کی مضبوط دعویدار سمجھی جانے والی ارجنٹیناکی ٹیم کو عالمی رینکنگ میں51ویں نمبر کی ٹیم سعودی عرب کے ہاتھوں 2-1 سے شکست ہوئی۔ اس شکست کے ساتھ ہی ارجنٹینا کے لیے آگے کی راہ مشکل ہو گئی ہے۔

اب ارجنٹائن کا مقابلہ 27 نومبر کو میکسیکو اور 30 نومبر کو پولینڈ ہے۔ اس شکست کے ساتھ ارجنٹینا کی ٹیم گروپ سی میں آخری نمبر پر پہنچ گئی ہے۔

سعودی عرب کے گول کیپر ایم ال اویس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئیگول بچائے۔ ارجنٹینا نے ابتدائی چند منٹوں میں تین گول کیے، لیکن سب آف سائیڈ  رہے ۔

ارجنٹائن کی ٹیم کوآف سائیڈ لے ڈوبی۔ اس شکست کے ساتھ ہی ارجنٹیناکی مسلسل 36 میچوں میں جیت کا سلسلہ ٹوٹ گیا۔ اس دوران اس نے 25 میچ جیتے اور 11 ڈرا ہوئے۔

1974 کے بعد پہلی بار ارجنٹینانے اپنے ابتدائی میچ میں دو گول کھائے ہیں۔ تب اسے پولینڈ کے خلاف 2-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑاتھا۔ یہ سعودی عرب کی ورلڈ کپ کی تاریخ میں صرف تیسری جیت ہے ۔

ارجنٹینا کو پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے اب اپنے بقیہ دو میچ جیتنے ہی ہوں گے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago