تفریح

کیسے رہے اجے دیوگن کے انڈسٹری میں 31 سال؟ جانیئے ایک کلک میں

اپنی شاندار اداکاری سے ناظرین کے دل جیتنے والے بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن نے بالی ووڈ میں بطور اداکار اپنے 31 سال مکمل کر لئے ہیں۔  22 نومبر 1991 کو اجے دیوگن کی پہلی فلم پھول اور کانٹے ریلیز ہوئی تھی۔ اجے دیوگن کو پہلی ہی فلم کے لئے بہترین اداکار کا فلم فیئر ایوارڈ ملا اور وہ راتوں رات اسٹار بن گئے۔ پہلی فلم کی کامیابی کے بعد اجے دیوگن نے سال 1992 میں ریلیز ہونے والی دوسری فلم ‘جگر’ سے بھی ناظرین کی داد حاصل کی۔ اس فلم میں ان کے مد مقابل اداکارہ کرشمہ کپور نظر آئیں۔ یہ فلم باکس آفس پر سپر ہٹ رہی اور اس کے بعد اجے کو کئی فلموں کے آفرملنے لگے۔

اجے دیوگن ایک شاندار اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ فلم پروڈیوسر اور ڈائریکٹر بھی ہیں۔

اان کی اہم فلموں میں دل والے، سہاگ، غنڈاراج، دلجلے، جان، عشق، پیار تو ہونا ہی تھا، گنگاجل، سنگھم، گول مال، فن ان لمیٹیڈ، تانہاجی وغیرہ شامل ہیں۔ اجے دیوگن ایک شاندار اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ فلم پروڈیوسر اور ڈائریکٹر بھی ہیں۔ سال 2000 میں، اجے نے اپنا پروڈکشن ہاؤس اجے دیوگن فلمز پروڈکشن شروع کیا اور اس کے بینر تلے 2000 میں ریلیز ہوئی فلم راجو چاچا کے ساتھ بطور پروڈیوسر بالی ووڈ میں اپنی قسمت آزمائی۔ اس کے بعد انہوں نے یو می اور ہم، آل دی بیسٹ: فن بیگینز، بول بچن، سن آف سردار، سنگھم ریٹرنز، ٹوٹل دھمال وغیرہ جیسی فلمیں بنائیں۔ انہوں نے فلموں ‘یو می اور ہم’ اور ‘شیواے’ کا اسکرین پلے ڈائریکٹ کیا اور لکھا۔

صلاحیتوں سے مالا مال  انھوں نے اپنی شاندار اداکاری، محنت اور قابلیت کی وجہ سے بہت سی کامیابیاں حاصل کیں۔ ان کا شمار بالی ووڈ کے باصلاحیت اور بااثر اداکاروں میں ہوتا ہے۔ سنہ 2016 میں حکومت ہند نے انہیں فلمی دنیا میں ان کی بے پناہ شراکت کے لئے پدم شری ایوارڈ سے نوازا۔

اجے دیوگن کی ذاتی زندگی کی بات کریں تو انہوں نے اداکارہ کاجول سے سال 1999 میں شادی کی۔دونوں کے دو بچے ہیں، بیٹی نیسا اور بیٹا یوگ۔ اجے اس وقت بالی ووڈ کے مصروف ترین اداکاروں میں سے ایک ہیں۔ وہ جلد ہی فلم بھولا، سرکس اور میدان میں نظر آئیں گے۔

Aamnah Farooque

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago