پٹنہ، 21 مئی(انڈیا نیرٹیو)
بہار کے گیا ضلع کے ایک گاؤں کے رہنے والے پرہلادکمار کو ’ایشین ٹریک سائیکلنگ چیمپئن شپ‘کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ پرہلاد بہار کے پہلے سائیکلسٹ ہیں جنہیں سائیکلنگ چیمپئن شپ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔پرہلاد کا تعلق ضلع گیا کے بتھانی سب ڈیویزن کے ماتحت نراوت گاؤں سے ہے۔
پہاڑیوں کے درمیان میں واقع نراوت گاوں پچھڑے علاقے میں شمار ہوتا ہے، یہاں گاؤں میں کرکٹ فٹ بال کو چھوڑ کر دوسرے کھیلوں کے تعلق سے لوگوں کو جانکاری نہیں ہے، یہی وجہ ہے پرہلاد کمار کا سائیکلنگ میں انتخاب ہونا لوگوں کے لیے معمہ ہے۔ گاو?ں کے زیادہ تر لوگ سائیکلنگ کے تعلق سے جانتے نہیں ہیں، حالانکہ اب پرہلاد کا سائیکلنگ میں انتخاب ہونے کی وجہ سے اس کھیل کے تعلق سے لوگوں کو واقفیت ہورہی ہے۔
پرہلاد کے والد سنجے یادو کہتے ہیں کہ بچپن سے پرہلاد کو سائیکلنگ کا شوق تھا تاہم وہ اس کو لیکر خوش نہیں تھے، وہ چاہتے تھے انکا بیٹا پڑھائی کو لیکر سنجیدہ ہو تاہم جب وہ اس کھیل میں کامیابی حاصل کرنے لگا تب انہیں سائکیلنگ کے تعلق سے جانکاری حاصل ہوئی اور سمجھ میں آیا کہ اس میں بھی ان کے بچے کا مستقبل ہوسکتا ہے بعد میں انہوں نے اپنے بچے کو اس کھیل کے لیے تیاری کرانے کی غرض سے دوسری ریاستوں کو بھیجا۔دہلی، رانچی پٹیالہ سمیت کئی جگہوں پر اسکی تربیت ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایاکہ پرہلاد اگلے ماہ 9 جون سے 13 جون تک تھائی لینڈ میں ہونے والی ایشین ٹریک سائیکلنگ چیمپئن شپ میں ہندوستان کی نمائندگی کرے گا۔ اس کامیابی پر اس کے گاؤں اور آس پاس کے علاقے میں خوشی کا ماحول ہے۔
گاؤں کے ہی اوپیندر پرساد نے کہاکہ بچپن سے پرہلاد پڑھائی کے ساتھ کھیل کا شوقین تھا اور گاؤں کی خراب سڑکوں پر وہ سائیکل چلانے کا شوق رکھتا تھا ، وہ یہیں گاؤں میں سائیکل سے کرتب دیکھا تا تھا آج اسکی کامیابی پر ہم سب خوش ہیں اور امید ہے کہ وہ ملک کے لیے گولڈ میڈل جیت کر واپس آئے گا۔
واضح ہوکہ پرہلاد کا تعلق ایک متوسط گھرانے سے ہے، اسکے والد سنجے یادو ایک کسان ہیں اور والدہ گھریلو خاتون ہیں۔ گیا ضلع ہی نہیں بلکہ بہار کا پہلا نوجوان ہے جو سائیکلنگ میں انٹرنیشنل چمپئن شپ میں حصہ لے گا۔
پرہلاد کی اس کامیابی پر بہار محکمہ کھیل نے بھی مبارک باد پیش کی ہے اور ضلع کھیل افسر نے یقین دلایاکہ پرہلاد کو اس کھیل میں جو بھی ضروریات ہوں گی اس کی جانچ کراکر پوری کی جائے گی۔ بہار اسٹیٹ اسپورٹس اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل رویندرن شنکرن آرٹ کلچر اور یوتھ ڈیپارٹمنٹ کے وزیر جتیندررائے اور سکریٹری وندنا پریسی نے بھی پرہلاد کو مبارک باد پیش کی ہے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…