نئی دہلی ،21مئی (انڈیا نیرٹیو)
آئی پی ایل کی تاریخ میں جب بھی کامیاب ترین غیر ملکی بلے بازوں کا ذکر آئے گا تو اس میں آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر کا نام ضرور شامل ہوگا۔ وارنر نے اس لیگ میں زبردست مستقل مزاجی دکھائی ہے اور وہ سب سے کامیاب بیرون ملک بلے باز بھی ہیں۔
آئی پی ایل 2023 میں بھی بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے کھلاڑی کا بلے کا زور بولتا تھا اور اس نے اپنی ٹیم کے سیزن کے آخری میچ میں شاندار اننگز کھیل کر 500 رن مکمل کر کے آر سی بی کے تجربہ کار وراٹ کوہلی کا بڑا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ۔
آئی پی ایل 2023 کے 67ویں میچ میں دہلی کیپٹلز کو چنئی سپر کنگز کے خلاف بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دہلی کے دیگر بلے باز فلاپ رہے لیکن کپتان ڈیوڈ وارنر نے اکیلے ہی مقابلہ کیا اور عمدہ اننگز کھیلی۔ انہوں نے 58 گیندوں پر سات چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 86 رن کی اننگ کھیلی۔ ان کی اننگ کے باوجود دہلی کو 77 رن سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ اس طرح ان کا سفر 14 میچوں میں 5 جیت اور 9 ہار کے ساتھ ختم ہوا۔
بائیں ہاتھ کے بلے باز نے اپنی شاندار اننگز کے دوران رواں سیزن میں 500 رنز مکمل کیے اور اس طرح وہ آئی پی ایل کے ایک سیزن میں 7 بار 500 رن کا ہندسہ عبور کرنے والے واحد بلے باز بن گئے۔ ان سے پہلے رائل چیلنجرز بنگلور کے سابق کپتان وراٹ کوہلی نے یہ کارنامہ 6 مرتبہ انجام دیا تھا۔ آسٹریلوی بلے باز نے 14 میچوں میں 516 رنزبنا کر سیزن کا اختتام کیا۔ 2020 کے بعد پہلی بار وارنر نے ایک ہی سیزن میں 500 رنز بنائے ہیں۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…