Categories: کھیل کود

کیا صرف افغانستان یا پاکستان انگلینڈ کو ہرا سکتے ہیں؟ کیون پیٹرسن کیا کہہ گئے؟

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نئی دہلی، 2 نومبر (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
انگلینڈ کے سابق کپتان کیون پیٹرسن نے منگل کو کہا کہ موجودہ آئی سی سی ٹی  20 ورلڈ کپ میں صرف افغانستان یا پاکستان، انگلینڈ کو ہرا سکتا ہے۔ تاہم، انگلینڈ کے سابق کپتان نے یہ بھی کہاکہ افغانستان اور پاکستان صرف اس صورت میں انگلینڈ کو شکست دے سکتے ہیں جب وہ استعمال شدہ وکٹ پر کھیل رہے ہوں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
پیٹرسن نے ٹوئٹ کیا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں صرف پاکستان یا افغانستان ہی انگلینڈ کو ہرا سکتا ہے لیکن یہ اسی وقت ہو سکتا ہے جب میچ شارجہ میں استعمال ہونے والی وکٹ پر کھیلا جائے ورنہ انگلینڈ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی سونپ دی جائے۔ "</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
یادرہے کہ انگلینڈ نے سری لنکا کو 26 رنز سے شکست دے کرٹی ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ شارجہ میں کھیلے گئے سپر 12 لیگ کے میچ میں سری لنکا کے کپتان داسن شناکا نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے۔ جواب میں سری لنکن ٹیم 19 اوورز میں 137 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ انگلینڈ کے لیے جوس بٹلر نے اپنے کیریئر کی پہلی ٹی 20بین الاقوامی سنچریاں بنائیں۔ وہ 101 رنز بنا کر ناقابل شکست لوٹے، سری لنکا کے وینندو ہسرنگا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago