Urdu News

کیا صرف افغانستان یا پاکستان انگلینڈ کو ہرا سکتے ہیں؟ کیون پیٹرسن کیا کہہ گئے؟

کیا صرف افغانستان یا پاکستان انگلینڈ کو ہرا سکتے ہیں؟ کیون پیٹرسن کیا کہہ گئے؟

نئی دہلی، 2 نومبر (انڈیا نیرٹیو)

انگلینڈ کے سابق کپتان کیون پیٹرسن نے منگل کو کہا کہ موجودہ آئی سی سی ٹی  20 ورلڈ کپ میں صرف افغانستان یا پاکستان، انگلینڈ کو ہرا سکتا ہے۔ تاہم، انگلینڈ کے سابق کپتان نے یہ بھی کہاکہ افغانستان اور پاکستان صرف اس صورت میں انگلینڈ کو شکست دے سکتے ہیں جب وہ استعمال شدہ وکٹ پر کھیل رہے ہوں۔

پیٹرسن نے ٹوئٹ کیا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں صرف پاکستان یا افغانستان ہی انگلینڈ کو ہرا سکتا ہے لیکن یہ اسی وقت ہو سکتا ہے جب میچ شارجہ میں استعمال ہونے والی وکٹ پر کھیلا جائے ورنہ انگلینڈ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی سونپ دی جائے۔ "

یادرہے کہ انگلینڈ نے سری لنکا کو 26 رنز سے شکست دے کرٹی ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ شارجہ میں کھیلے گئے سپر 12 لیگ کے میچ میں سری لنکا کے کپتان داسن شناکا نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے۔ جواب میں سری لنکن ٹیم 19 اوورز میں 137 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ انگلینڈ کے لیے جوس بٹلر نے اپنے کیریئر کی پہلی ٹی 20بین الاقوامی سنچریاں بنائیں۔ وہ 101 رنز بنا کر ناقابل شکست لوٹے، سری لنکا کے وینندو ہسرنگا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

Recommended